معذوری کے باوجود اگر کوئی اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے تو وہ کسی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ ایسے ہی دو بہن بھائی سامنے آئے ہیں جو ہڈیوں کی سنگین بیماری کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہیں مگر ان کے چہرے کی مسکراہٹ بتاتی ہے کہ معذوری ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے 2 معذور بہن بھائی بھی محتاجی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ وہ ہڈیوں کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جس کا کوئی حتمی علاج موجود نہیں۔
معذوری کے باجود دونوں بہن بھائی کے حوصلے بلند ہیں اور دونوں اپنے اپنے کاموں میں شاندار مہارت رکھتے ہیں۔
معذوری کو مجبوری نہ بنانے والے احمد اور طیبہ ہڈیوں کی ایسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں کہ جنہیں اگر ہاتھ بھی لگایا جائے تو ان کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔
احمد کے مطابق وہ ڈی جے آپریٹ کرنے کا کام کرتے ہیں جبکہ طیبہ بہت اچھی مہندی لگاتی ہیں۔ احمد اور طیبہ اس حال میں بھی کیسی زندگی گزار رہے ہیں آیئے جانتے ہیں۔
احمد نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے ڈی جے چلانا سیکھا ہے۔ احمد نے بتایا کہ جب میں 7 ماہ کا تھا تب سے مجھے اس بیماری نے گھیر لیا تھا،ڈاکٹر کہتے ہیں میری اور بہن کی ہڈیاں کاغذی ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی ساری ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
احمد نامی معذور بچے نے بتایا کہ شروعات میں میں 2 مہینے اسکول گیا مگر بعد میں چھوڑ دیا تھا کیونکہ اسکول والے ڈبل فیس مانگتے تھے کیونکہ ان کی ہم پر محنت زیادہ لگ رہی تھی۔ معذور ہونے کے باوجود احمد نے اس عزم کے ساتھ امید ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ گھر والوں کا سہارا بننا چاہتا ہے۔
18 سالہ احمد کا کہنا تھا کہ میں بس اپنے دوستوں کے پاس چلا جاتا ہوں اور زیادہ دور نہیں جاتا اس کی وجہ یہ ہے کہ میری ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ نوجوان احمد نے بتایا کہ وہ شلوار قمیض زیب تن کرتے ہیں کیونکہ وہ نرم کپڑا ہوتا ہے۔ احمد نے بتایا کہ ہم کل 6 بہن بھائی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Koi Hath Pakarta Hai To Haddiyan Toot Jati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Koi Hath Pakarta Hai To Haddiyan Toot Jati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.