روزانہ ایک پیاز کھانے سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ جانیں تاکہ آپ بھی صحت مند رہ سکیں۔۔۔۔!

پیاز ہر گھر میں موجود ہوتی ہے کیونکہ اس کے بغیر کھانا بن ہی نہیں سکتا ہے اور یہ وہ سبزی ہے جو ہر وقت ہی گھروں میں ضرور ہوتی ہے۔ پیاز قدرت کی طرف سے انسانوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس میں بیوٹی سے لے کر صحت تک کے تمام راز پوشیدہ ہیں اور چند ایک تو آپ بھی جانتے ہی ہیں۔
ڈاکٹرز تجویز کرتے ہیں کہ پیاز کا اپنے روزمرہ کے کھانوں کے ساتھ سلاد کے طور پر بھی کھائیں یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ صرف ایک پیاز کھانے سے آپ کو کس قدر غذائیت و صحت مل سکتی ہے۔
صرف صحت ہی نہیں یہ پیاز آپ کے کچھ گھریلو کام کاج میں بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔۔۔۔ ہے نا! فائدہ مند! چلیں بتاتے ہیں آپ کو صرف ایک پیاز آپ کے لئے دن بھر میں کتنی مددگار ہے۔

پیاز ہمارے لئے فائدہ مند کیوں ہے ۔۔۔؟
پیاز ہمارے لئے فائدہ مند اس وجہ سے ہے کیونکہ اس میں80 فیصد پانی، 11.6 فیصد کاربوہائیڈریٹس، 2۔1 فیصد پروٹین، 0.7 فیصد لیپڈ، 0.18 فیصد کیلشیم ،0.7 فیصد فولاد، 0.5 فیصد فاسفورس، غذایت سے بھر پور سلفر کمپاؤنڈرز، وٹامن بی 1، بی 2، بی 3، بی 4، بی 5، بی 6، بی 9، سی، ای اور وٹامن کے کا ایک مکمل خزانہ ہے۔

ایک پیاز روزانہ کھانے کے فوائد:
• ایسے افراد جن کو ایکنی کی شکایت مستقل رہتی ہے وہ ایک پیاز روزانہ کھائیں کیونکہ یہ اینٹی بیکٹریل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایکنی کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے۔
• جسمانی درد (کمر درد، کان درد، ہاتھ درد، گھٹنوں کا درد) میں پیاز بہت کارآمد ہے اس لئے روزانہ پیاز اگر آپ کھائیں گے تو آپ کو ان دردوں سے بغیر کسی دوائی کے ہی ریلیف مل جائے گا۔
• نیند نہ آنے کی شکایت ہے اگر تو پیاز کو نہ بھولیں یہ آپ کو آرام و سکون فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے اور یہ آپ کی نیند کے ہارمونز کو فعال کرتی ہے تاکہ نیند مکمل ہوسکے۔
• دورانِ خون کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو پیاز کا رس آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ ہماری شریانوں میں موجود خون کو صحیح طرح سے گردش کروانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
• پیٹ کے عام مسئلے (پیٹ درد، بدہضمی، کھٹی ڈکاریں) سے لے کر پیٹ کے کینسر تک کے امراض میں پیاز ایک اہم دوائی کے طور پر کام کرتی ہے۔
• بلڈ پریشر و شوگر ان کے لئے آپ کئی نسخے کرتے رہتے ہوں گے اب سے صرف ایک پیاز بھی روزانہ کے کھانے میں شامل کرلیں اور احتیاط رکھیں، آپ کو کچھ ہفتوں کے استعمال سے فائدہ نظر آئے گا۔
• ٹانگوں کی سوجن میں پیاز کو چبا کر کھانا جسم میں ایسے متحرک مادے پیدا کرتے ہیں جو سوزش کو جسم سے نکالنے میں مدد دیتی ہے۔
• جلد کے تمام مسائل (چہرے کی خوبصورتی ہو یا بالوں کی) میں یہ آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

استعمال کیسے کریں۔۔۔۔؟
• پیاز کو چبا کر کھائیں۔
• اس کا رس استعمال کریں۔
• جلد و بالوں پر اس کا لیپ لگا کر استعمال کریں۔

Rozana Aik Payaz Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Aik Payaz Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Aik Payaz Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   20036 Views   |   24 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 November 2024)

روزانہ ایک پیاز کھانے سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ جانیں تاکہ آپ بھی صحت مند رہ سکیں۔۔۔۔!

روزانہ ایک پیاز کھانے سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ جانیں تاکہ آپ بھی صحت مند رہ سکیں۔۔۔۔! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ ایک پیاز کھانے سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ جانیں تاکہ آپ بھی صحت مند رہ سکیں۔۔۔۔! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔