مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے یہ سفید نشان نہیں بنتے بلکہ اِس بیماری کی وجہ کچھ اور ہے۔۔۔ ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانئیے

اکثر آپ نے ایسے افراد کو دیکھا ہوگا جن کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر سفید دھبّے موجود ہوتے ہیں۔ لوگ یہ کہتے دِکھائی دے رہے ہوتے ہیں کہ یہ دھبے مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے ہوتے ہیں جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ طبی سائنس اس کو رد کرتی ہے۔

یہ عارضہ جسے برص کا مرض کہا جاتا ہے، لوگوں کے لیے کافی تشویش کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ کافی نمایاں ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگ دار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔

امریکا کی ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق عام طور پر یہ مرض چھوٹے نشانات یا سفید دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں 7 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔

اگر اس مرض کی آغاز میں ہی تشخیص کر لی جائے یعنی جب جلد پر دھبے نمودار نہ ہوئے ہوں بلکہ رنگت ہلکی پڑ رہی ہو تو جلد کو دوبارہ اصل شکل میں لانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس مرض کے علاج میں جو مقصد ماہرین اپنے سامنے رکھتے ہیں وہ جلدی رنگت کی واپسی اور اس کے اثر کو برقرار رکھنا ہے۔
v اس مقصد کے لیے چند مخصوص سٹیرائڈ کریمیں ورم کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جبکہ جلد پر لگانے والی آئنمنٹس بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ کچھ کیسز میں تھراپی کے ذریعے متاثرہ جلد کی رنگت کو ہلکا کردیا جاتا ہے تاکہ سفید داغ زیادہ نمایاں ہوسکیں اور ان کا علاج بہتر طور پر ہو سکے۔ اسی طرح لائٹ تھراپی اور سرجری بھی کروائی جا سکتی ہے۔

Jism Per Sufaid Nishan Kiyun Banty Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jism Per Sufaid Nishan Kiyun Banty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Per Sufaid Nishan Kiyun Banty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rozmana  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4062 Views   |   31 Dec 2021
About the Author:

Rozmana is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rozmana is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے یہ سفید نشان نہیں بنتے بلکہ اِس بیماری کی وجہ کچھ اور ہے۔۔۔ ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانئیے

مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے یہ سفید نشان نہیں بنتے بلکہ اِس بیماری کی وجہ کچھ اور ہے۔۔۔ ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانئیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے یہ سفید نشان نہیں بنتے بلکہ اِس بیماری کی وجہ کچھ اور ہے۔۔۔ ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانئیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔