شہتوت کے پتے اور پھل ! ذائقے اور غذائیت کے علاوہ کئے امراض کا علاج بھی

گرمیوں میں اکثر آپ نے ٹھیلوں پر سرخ اور سیاہ رنگ کے شہتوت سجے دیکھے ہوں گے اور ان کی رنگت دیکھ کر بے ساختہ آپ کا دل انہیں کھانے کا بھی چاہا ہوگا۔ یہ رنگ برنگے شہتوت صرف ذائقے میں ہی کمال نہیں ہوتے بلکہ غذائیت اور فوائد میں بھی بہترین ہیں۔ اکثر حکیمی دواؤں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ شہتوت میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، تھایا مین، ہائیرڈاکسن اورفائبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کے اجزاء کی موجودگی کی وجہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانسی میں خصوصاً یہ بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی متعدد امراض میں یہ مفید ہے جس کے بارے میں ہم یہاں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شہتوت کے پتوں میں ذیابیطس کا علاج بھی:

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شہتوت کے علاوہ اس کے پتے بھی بیماریوں کے علاج میں مفید ہیں۔ ان کے پتوں میں اینٹی انفلیمینٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں پائی جاتی ہیں ، جو کہ خون میں شوگر کے لیول کو کم کرتی ہیں اور خوراک میں شامل گلوکوز کو خون میں شامل ہونے کی رفتار کو کم کر دیتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لئے شہتوت کے یہ پتے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ان پتوں کا قہوہ کئی بیماریوں کا علاج ثابت ہوتا ہے۔

آنکھوں کی خشکی کا علاج:

گرمی کے موسم میں اکثر لوگوں کو آنکھوں کی مختلف تکالیف ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں ان تکالیف پر قابو پانے کے لئے شہتوت کا استعمال کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اس سے آنکھوں کی تھکاوٹ اور خشکی دور ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے:

روزانہ ان کا استعمال قبض جیسے مرض سے محفوظ کرتا ہے۔ شہتوت انسان کے مدافعتی نظام کو مظبوط کرتا ہے۔ شہتوت دو گھنٹوں میں ہضم بھی ہو جاتا ہے۔ شہتوت کا شربت اگر گرمی کے موسم میں استعمال کیا جائے تو اس سے گرمی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔ شہتوت میں وٹامن سی کی موجودگی بھی قوتِ مدافعت بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔

نظامِ انہظام کو فعال بنائے:

اس میں موجود فائبر آپ کی آنتوں کو فعال کرتا ہے اور نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مرد کو روزانہ 35 گرام اور خواتین کو روزانہ 28 گرام فائبرلازمی کھانی چاہیے۔

بوڑھا ہونے سے بچائے:

شہتوت کا استعمال خوبصورت بالوں کی نشونما اور جلد کی تازگی کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ جلد میں لچک پیدا کرتا ہے جس سے جلدی جھریاں نہیں پڑتیں۔ اس کے ساتھ اس میں موجود آئرن، پوٹاشیم، اور کیلشئیم بالوں کو لمبا گھنا اور ؐمضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

کھانسی میں آرام پہنچائے:

نزلہ، زکام، کھانسی میں بھی یہ آرام پہنچاتا ہے۔ کھانسی کی دواؤں میں بھی یہ استعمال کیا جاتا ہے اور سیرپ وغیرہ میں اس کا عرق بطور دوا کے استعمال کرنے سے گلے کی سوجن اور کھانسی ٹھیک ہو تی ہے۔

Shahtoot Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shahtoot Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahtoot Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2688 Views   |   03 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

شہتوت کے پتے اور پھل ! ذائقے اور غذائیت کے علاوہ کئے امراض کا علاج بھی

شہتوت کے پتے اور پھل ! ذائقے اور غذائیت کے علاوہ کئے امراض کا علاج بھی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہتوت کے پتے اور پھل ! ذائقے اور غذائیت کے علاوہ کئے امراض کا علاج بھی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔