روکھے سوکھے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بالوں کو نرم و ملائم اور ریشم کی طرح سلکی بنانے کا طریقہ

اکثر مرد و خواتین بالوں میں کیمیکل والے رنگ کا استعمال کرتے ہیں یا پھر کام کی وجہ سے باہر جانے آنے کی وجہ سے ان کے بالوں کی ساخت متاثر ہوتی ہے اور وہ روکھے سوکھے ہو جاتے ہیں۔
ایسے میں بالوں کو سیدھا، نرم و ملائم اور سلکی بنانے کے لئے ماہرین کیا مشورے دیتے ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

روکھے سوکھے بالوں کے لئے گھریلو نسخے

• بالوں کا سیب کے سرکے سے دھوئیں

بالوں کو سرکے سے دھوئیں، یہ سن کر آپ کو ضرور عجیب سا لگ رہا ہوگا مگر یہ سچ ہے جی ہاں! اگر آپ کے بال مرجھائے ہوئے بےجان اور روکھے سوکھے ہو رہے ہیں تو انہیں سیب کے سرکے سے دھوئیں، سیب کے سرکے کو پانی میں ملا کر اس پانی سے بال دھوئیں تو آپ کے بالوں کا پتلا پن دور ہوگا بالوں میں چمک اور لچک آئے گی ساتھ ہی بالوں کا روکھا سوکھا پن بھی ختم ہو جائے گا۔ سیب کا سرکہ آپ کے بالوں کے پی ایچ لیول کو متوازن کرے گا اس میں اسیٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو آپ کے بالوں سے روکھے پن کو دور کر کے اسے چمکدار اور لچکدار بنانے میں مدد کرے گا۔

• ایواکوڈو، انڈا اور ناریل کا تیل

اگر آپ کے بال روکھے سوکھے اور بےجان ہو گئے ہیں تو انڈا، ایواکاڈو اور ناریل کا تیل ملا کر ماسک تیار کریں اور اس ماسک کو بالوں میں لگائیں اس سے بالوں میں قدرتی چمک اور نمی پیدا ہو گی جس سے روکھے سوکھے پن کا خاتمہ ہوگا بال مضبوط ہوں گے اور جڑوں سے سروں تک بالوں میں لچک آ جائے گی۔

• انڈا دہی اور ناریل کا تیل

انڈا تو بالوں کی نشونما بڑھانے اور چمک برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیا ہی جاتا ہے لیکن اگر اس میں دہی اور ناریل کا تیل شامل کر لیا جائے تو یہ بالوں کے لئے ایک بہترین ماسک بن جاتا ہے اور اس کے استعمال سے نہ صرف بال چمکدار اور لچکدار ہوتے ہیں بلکہ ان میں نمی آ جاتی ہے یہ سلکی ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط بھی ہو جاتے ہیں۔

Balon Ko Silky Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Silky Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Silky Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4271 Views   |   08 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

روکھے سوکھے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بالوں کو نرم و ملائم اور ریشم کی طرح سلکی بنانے کا طریقہ

روکھے سوکھے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بالوں کو نرم و ملائم اور ریشم کی طرح سلکی بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روکھے سوکھے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بالوں کو نرم و ملائم اور ریشم کی طرح سلکی بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔