لہسن کا زیادہ استعمال آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے،ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کتنا لہسن کھانا چاہیے؟

لہسن پاکستان وہندوستان کا مقبول ترین مصالحہ ہے، ہمارے کھانےاس کی خوشبواورلذت کے بغیرادھورے ہیں۔ ویسے تو ساری دنیا میں ہی اس کے بغیرغذا کا تصورنہیں۔ لیکن غذا میں لذت کے ساتھ غذائیت کے لحاظ سے بھی یہ اپنی افادیت منوا چکا ہے۔ لیکن جہاں ان چیزوں کے فائدے ہیں وہیں ان کا زائد استعمال نقصان کا باعث بھی بنتا ہے۔ ویسے تو لہسن کی خصوصیات اس کو کینسر جیسے مہلک مرض میں بھی فائدہ پہنچانے کا کام کرتی ہیں لیکن اس کا بےحساب یا بے تحاشہ استعمال پورے جسم کے لئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ لہسن کے استعمال کے حوالے سے محققین کا یہ کہنا ہے کہ یہ صحے کے لئے خطرناک ہے اگراس کو بغیر سوچے سمجھے کھایا جائے۔ لہسن کو صبح نہار منہ کھانا تمام حکماء اور اطباء کے نزدیک فائدہ مند ہے لیکن اگر دن بھر میں کئی بار کھایا جائے تو یہ آپ کے جگر کو تباہ کر سکتا ہے۔

لہسن کھانا جگر کے لئے کیسا ہے؟

لہسن کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے مشورہ ضرور کر لیں ۔ کیونکہ اس میں موجود بہت سے اجزاء ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کی کئی بیماریوں کی شدت کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہسن کا متوازن مقدار میں استعمال جگر سمیت جسم کے تمام حصوں کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اس کا زیادہ مقدارمیں استعمال جگرپر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے اور جگر خون بنانے اور غذا کو ہاضم بنانے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ لہسن میں اینٹی انفلامیٹری، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو جسم کے کئی مسائل میں مفید ہیں۔ اس میں موجود خصوصیات اور غذائی اجزاء کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کی بہت مانگ بھی ہے۔ لیکن اس کی زیادتی جگر سمیت کئی اعضاء کو متاثر کرتی ہے۔

لہسن کی کتنی مقدار ضروری ہے؟

اگر آنت میں کسی قسم کا زخم، السریا کسی قسم کی تیزابیت کا مسئلہ ہو تو آپ کو ہوشیارہوجانا چاہیے اورلہسن کا استعمال کم کردینا چاہیے۔ کیونکہ لہسن آپ کی تکلیف کومزید کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ جگر کی کسی قسم کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اس کے لئے کوئی دوا لے رہے ہیں تو لہسن کے استعمال میں احتیاط کریں کیونکہ جگر کی دواؤں کے سائڈ ایفیکٹس اور لہسن میں موجود اجزاء ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خطرناک صورتحال پیدا کردیتے ہیں۔ اس لئے جگر کے مریض لہسن کے استعمال میں اپنے ڈاکٹر کی سنیں۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک مقررہ مقدار سے زیادہ لہسن کا استعمال جگر کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 0.1 یا 0.25 گرام فی کلوگرام جسمانی وزن سے زیادہ لہسن کا استعمال نقصان دہ ہے۔
کسی بھی چیز کا بےحساب استعمال یا بغیر کسی مشورے کے استعمال آپ کی پریشانیوں اور بیماریوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے، اسی لئے کہتے ہیں کہ نیم حکیم خطرہ جاں، یعنی جب تک کسی بھی چیز کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہوں اس وقت تک اس کو لامحدود مقدار میں استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔ لہسن کو بطور خوراک، مصالحہ یا اچار چٹنی وغیرہ میں اس کا استعمال کرنا مناسب طریقہ ہے لیکن بطور دوا استعمال کرنے سے پہلے کسی ماہرغذائیت یا ڈاکٹرسے مشورہ کرنا آپ کی صحت کے لئے ضروری ہے۔

Lehson Ke Ziada Istemal Jigar Ke Liye Nuqsan Deh

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lehson Ke Ziada Istemal Jigar Ke Liye Nuqsan Deh and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lehson Ke Ziada Istemal Jigar Ke Liye Nuqsan Deh to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6930 Views   |   25 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

لہسن کا زیادہ استعمال آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے،ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کتنا لہسن کھانا چاہیے؟

لہسن کا زیادہ استعمال آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے،ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کتنا لہسن کھانا چاہیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لہسن کا زیادہ استعمال آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے،ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کتنا لہسن کھانا چاہیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔