پودینے کے حیرت انگیز طبی فوائد

پودینہ ہر کسی کی من پسند سبزی ہے۔ اقسام کے لحاظ سے پودینہ کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں ان میں ایک ایسی قسم بھی ہے جو خود بخود پہاڑی علاقوں میں اگ جاتی ہے۔ پودینہ ہرے بھرے اور دلکش پتوں والی سبزی ہے جو لذت سے بھرپور ہونے کے علاوہ خوشبودار بھی ہے اور اس کو استعمال کرنے کے بعد ایک ٹھنڈک کا احساس بھی ہوتا ہے۔پودینہ سبزی کے علاوہ ایک دوا کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اور اس کا آئل بھی تیار کیا جاتا ہے۔

پودینہ کو پاک و ہند کے علاوہ یورپ،امریکہ اور کینڈا میں بھی کاشت کیا جاتا ہے۔ پودینے کی کاشت کے لئے زمین کا زرخیز ہونا اور پانی کا وافر مقدار میں ہونا ضروری ہے۔ آپ پودینہ کو اپنے گھر کے گملوں اور کیاریوں میں بآسانی اگا سکتے ہیں۔ اس پودے کو مختلف ادویات اور کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم کی آمد آمد ہے اور اس موسم میں کھانوں کے ساتھ پودینہ کی چٹنی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔کیونکہ یہ کھانے کا مزہ دوبالا کرنے کے علاوہ کھانے کو ہضم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال مختلف شربتوں میں لایا جاتا ہے۔ بظاہر دیکھنے میں یہ ایک معمولی سبزی نظر آتی ہے لیکن خوبیوں کے لحاظ سے اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

پودینہ کے فوائد:
٭پودینہ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
٭پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
٭ پودینہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
٭پودینہ جوڑوں کے دردوں میں فائدہ مند ہے۔
٭ پودینے کا اگر پانی نہار منہ پیا جائے تو یہ رنگت کو نکھارتا ہے۔
٭پودینہ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے۔
٭پودینہ کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لئے مفید رہتا ہے۔
٭پودینہ خون کو صاف کرتا ہے۔
٭پودینے کے استعمال سے منہ سے بد بو آنا ختم ہو جاتی ہے۔
٭پودینہ دانتوں کو سفید کرتا ہے۔
٭پودینہ خارش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭پودینہ کینسر میں بھی مفید ہے۔
٭ پودینہ کی چائے متلی کو ختم کر دیتی ہے۔
٭پودینہ کی چائے بالوں کو بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔
٭پودینے کے استعمال سے پیٹ کی بیماریوں سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
٭پودینہ کا استعمال سر درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭پودینہ چہرے کے داغ دھبوں اور دانوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭پودنے کے استعمال سے معدے اور آنتوں کو طاقت ملتی ہے۔
٭پودینہ بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭پودینہ کا استعمال ڈکار اور گیس میں مفید ہے۔
٭پودینہ معدے کی جلن میں فائدہ مند ہے۔

Podina Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Podina Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Podina Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12769 Views   |   13 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پودینے کے حیرت انگیز طبی فوائد

پودینے کے حیرت انگیز طبی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پودینے کے حیرت انگیز طبی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔