ایلوویرا کا مکھن کھانے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی ضرور کھائیں گے۔۔۔

ایلوویرا سے متعلق آپ جانتے ہی ہیں کہ یہ آپ کی صحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایلوویرا میں وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اس کو ہر طرح کے استعمال کے لئے مفید بناتی ہیں۔ آج سے پہلے ہم نے آپ کو اس کا جوس، لیپ، اور پانی کے ساتھ نگلنے یا جسم پر براہِ راست لگانے کے حوالے سے افادیت بتائیں ہیں۔ مگر آج ہم آپ کو ایلوویرا کے مکھن کے زبردست فوائد اور اس کی ریسیپی بتانے جارہے ہیں۔ جس کو جان کر آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کا مکھن بھی آپ کی صحت کو بھرپور فائدہ دے گا۔۔۔۔
آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کا مکھن کھانے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔؟

ایلوویرا کے مکھن کے فوائد:
• فالج کے مرض میں ایلوویرا کا مکھن ناشتے میں روزانہ کھانا کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے ہڈیوں اور خاص طور سے گھٹنوں کا لیس بڑھتا ہے جو جسم کو حرکت دینے میں مفید ہے۔
• جسمانی کمزوری کو دور کرنا چاہتے ہیں تو اس مکھن کو کھانا بنانے میں بھی استعمال کرلیں تو یہ آپ کو خوب پھرتی دیتا ہے۔
• خواتین میں ہڈیوں کا درد بہت عام ہے ایسے میں اگر یہ ایلوویرا کا مکھن کھائیں تو یہ ان کی ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے اور جسم سے کیلشئم کی کمی دور کرتا ہے۔
• جلد کے امراض کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس مکھن کو روزانہ استعمال کریں یہ آپ کی جلد کو روشن و چمکدار کرے گا۔
• ذیابطیس کے مریض اس مکھن کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے استعمال کریں اس کا استعمال ان کے جسم میں بننے والی انسولین کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
• موٹاپے کا شکار ہیں لیکن مکھن کھانے کا دل چاہتا ہے تو اب اس مکھن کو کھائیں یہ وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
• پلکیں اور آئی برو بڑھانا چاہتے ہیں تو اس مکھن میں شامل فولکلز کا فائدہ اٹھائیں اور پلکوں اور آئی برو پر لگائیں۔

ایلوویرا کے مکھن میں غذائیت:
اس میں بڑی مقدار میں وٹامن سی، ای، بی، کولن، بی 12، فولک ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹ اور جلد کے لئے مفید عناصر پائے جاتے ہیں جوکہ آپ کو نہ صرف حسین بناتے ہیں بلکہ صحت بھی فراہم کرتے ہیں۔

مکھن بنانے کی ترکیب:
گھر میں اس کو آسانی سے بنانے کے لئے آپ کو درکار ہے:
تین کپ ایلوویرا جیل،
آدھا کپ مکھن،
دو چمچ دودھ،
ایک چمچ کریم،
آدھا چمچ نمک۔

طریقہ:
• سب سے پہلے آپ ایلوویرا جیل نکالیں اور اس کو پتیلی میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر چمچ چلا کر پکائیں۔
• اب آپ ایک مکسر میں یہ جیل ڈالیں اور اچھی طرح اس کو مکس کرلیں تاکہ ایلوویرا جیل اچھی طرح باریک ہوجائے۔
• پھر اس میں دودھ، کریم، مکھن اور نمک شامل کرکے دوبارہ بلینڈر چلادیں اور اچھی طرح تمام چیزوں کو مکس ہونے دیں۔
• اس کے بعد آپ ہلکی آنچ پر اس مکسچر کو پکائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ڈھکن ڈھک کر پکنے دیں۔
• اب اس کو نیم ٹھنڈا ہونے پر فریزر میں رکھ دیں تاکہ یہ ٹھنڈا ہوجائے۔
لیجیئے تیار ہے آپ کا فوائد سے مالا مال ایلوویرا کا مکھن وہ بھی اتنی آسانی سے۔ تو آج ہی آپ بھی بنائیں اور صحت بڑھائیں۔

Aloe Vera Butter Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aloe Vera Butter Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aloe Vera Butter Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11895 Views   |   16 Sep 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

ایلوویرا کا مکھن کھانے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی ضرور کھائیں گے۔۔۔

ایلوویرا کا مکھن کھانے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی ضرور کھائیں گے۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایلوویرا کا مکھن کھانے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی ضرور کھائیں گے۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔