اپنی ناک بند کرکے آدمی نے چھینک روکنے کی کوشش کی تو جسم کے اس حصے میں سوراخ ہوگیا، تفصیل جان کر آپ کبھی بھی ایسی غلطی نہ کریں گے، ڈاکٹروں نے وارننگ جاری کردی
جب آپ کو چھینک آرہی ہو تو جو مرضی کیجئے لیکن اپنی ناک کو دبا کر اسے روکنے کی ہرگز کوشش نہ کیجئے ورنہ نتیجہ ایسا خوفناک بھی ہوسکتا ہے کہ جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹروں نے ایک ایسے ہی آدمی کے متعلق انکشاف کیا ہے جس نے چھینک کو روکنے کے لئے اپنی ناک کو دبالیا لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ گلے کے اندر سانس کی نالی میں پچھلی جانب سوراخ کروابیٹھا۔
چونتیس سالہ مریض کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ درد سے بے حال تھا۔ اس کے لئے کچھ بھی کھانا پینا ممکن نہیں تھا اور حتیٰ کہ بولنا بھی ناممکن تھا۔ مریض نے بتایا کہ اس نے چھینک کو روکنے کے لئے منہ کو تو بند کیا ہی تھا ساتھ اپنی ناک کو بھی دباکر بند کرلیا، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
میل آن لائن کے مطابق اس مریض کو ایک ہفتے کے علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جاچکا ہے، تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ سائنسی جریدے ’بی ایم جے کیس رپورٹس‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ شخص پھر بھی خوش قسمت ہے کہ اس کے گلے میں سوراخ ہوا، ورنہ چھینک کو روکنے کے نتیجے میں اندرونی دباﺅ نازک اعضاءکو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر موت کا سبب بھی بن سکتا تھا۔
یونیورسٹی ہسپتال آف لائسسٹر این ایچ ایس ٹرسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ چھینک کو زبردستی روکنے کی کوشش میں آپ کی سانس پھیپھڑوں کے درمیاں سینے میں پھنس سکتی ہے، کان کا پردہ پھٹ سکتا ہے، اور حتیٰ کہ دماغ میں خون کی رگیں بھی پھٹ سکتی ہیں، جس کا نتیجہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔
Cheenk Ko Stop Karne Ka Side Effect
This article is about a person who did a very dangerous blunder and put his life on a chance.
The blunder was that he tried to stop his sneeze by forcefully closing his mouth and nose which caused a hole in his wind pipe.
The person was taken to the hospital when he was paining deadly. He was treated well by doctors and went home after being admitted for a week.
According to a well-known scientist that this mistake might cause harm to any delicate part of the body other than windpipe.
This article is written to warn people and tell about how a small mistake can be so life risky.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cheenk Ko Stop Karne Ka Side Effect and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cheenk Ko Stop Karne Ka Side Effect to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.