ہر وقت تھکن رہتی ہے تو اسے معمولی نہ سمجھیں بلکہ .. تھکن ہوتی ہے تو کون سی بڑی بیماری کا ٹیسٹ کروائیں؟

اکثر لوگوں کو نیند پوری کرنے کے باوجود بستر سے اٹھنے یا دیگر کام کرتے ہوئے تھکن محسوس ہوتی ہے. کبھی کبھار ایسا ہو تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر مستقل تھکن رہنے لگے تو ہوسکتا ہے آپ کو سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہو. ہر وقت کی تھکن کون سی بیماریوں کی وجہ ہوسکتی ہے اور اس سے کیسے بچا جائے یہ جاننے کے لیے آپ ہمارا آرٹیکل آخر تک ضرور پڑھیں.

خون کے سرخ خلیات جسم کے ہر حصے تک آکسیجن پہنچانے کا کام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اگر جسم میں خون کی کمی ہوجائے تو تھکن رہنے کے علاوہ سر چکرانے جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے. خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے کلیجی، بیج، مچھلی اور دیگر آئرن سے بھرپور غذاؤں سے کا استعمال کرنا چاہیے

جب خون میں موجود شکر جسمانی توانائی کے لیے ایندھن میں تبدیل نہیں ہوتی تو نتیجے میں ہمارا جسم کمزوری اور تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے. اس لیے ایسی صورت میں شوگر کا ٹیسٹ لازمی کروالیں.

گلے میں موجود تھائی رائیڈ غدود میٹابولزم کو کنٹرول کرتے ہیں اور اگر کوئی تھائی رائیڈ کی بیماری کا شکار ہو تو میٹابولزم کی رفتار سست ہوجاتی ہے اور تھکن کے علاوہ وزن بھی زیادہ ہوجاتا ہے.

دل کے امراض میں خون درست طریقے سے پمپ نہیں کرپاتا جس کی وجہ سے تھکاوٹ ہوسکتی ہے.

پیشاب کی نالی میں سوزش کے شکار افراد کو بھی شدید تھکن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے یو ٹی آئی ٹیسٹ (یورین ٹریکٹ انفیکشن ٹیسٹ) لازمی کروائیں.

Fatigue Is A Symptom Of Serious Diseases

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fatigue Is A Symptom Of Serious Diseases and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fatigue Is A Symptom Of Serious Diseases to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8314 Views   |   12 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

ہر وقت تھکن رہتی ہے تو اسے معمولی نہ سمجھیں بلکہ .. تھکن ہوتی ہے تو کون سی بڑی بیماری کا ٹیسٹ کروائیں؟

ہر وقت تھکن رہتی ہے تو اسے معمولی نہ سمجھیں بلکہ .. تھکن ہوتی ہے تو کون سی بڑی بیماری کا ٹیسٹ کروائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر وقت تھکن رہتی ہے تو اسے معمولی نہ سمجھیں بلکہ .. تھکن ہوتی ہے تو کون سی بڑی بیماری کا ٹیسٹ کروائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔