How to Increase Gas Pressure at Home
سردیوں کے موسم میں چولہے میں گیس کا پریشر اکثر کم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے کھانا پکانے میں دیر لگتی ہے اور آگ بھی کمزور محسوس ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف سلنڈر والے چولہوں میں بلکہ گیس لائن یا بغیر سلنڈر والے چولہوں میں بھی عام پایا جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے چند آسان اور آزمودہ گھریلو ٹپس سے نہ صرف پریشر بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ کھانا پکانے کا عمل بھی آسان اور تیز ہو جاتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں وہ طریقے کیا ہیں؛
لائن یا نلی چیک کریں:
سب سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ گیس کی نلی یا پائپ میں کہیں رکاوٹ یا مڑاؤ نہیں، کیونکہ کسی بھی خم یا رکاوٹ کی وجہ سے پریشر کم محسوس ہوتا ہے۔
برنرز اور وال صاف رکھیں:
برنر کے چھوٹے سوراخ یا وال میں جمی ہوئی گندگی بھی گیس کی روانی کو روکتی ہے۔ برنر اور والو کو صاف اور خشک رکھیں تاکہ گیس آزادانہ بہہ سکے۔
چھوٹے برنر استعمال کریں:
اگر پریشر کم ہے تو بڑے برنرز پر آگ کم یا دھیمی لگتی ہے۔ چھوٹے یا میڈیم برنرز زیادہ مؤثر رہتے ہیں اور کھانا جلدی پکاتے ہیں۔
ہلکی ٹوئننگ:
کچھ چولہوں میں وال کو ہلکا سا کھولنے یا بند کرنے سے پریشر بہتر محسوس ہوتا ہے۔ کوشش کریں کہ وال مکمل کھلا یا مکمل بند نہ ہو، درمیانی حالت زیادہ مستحکم آگ دیتا ہے۔
کمرے کو ہلکا گرم رکھیں:
سردیوں میں گیس کی لائن میں روانی کم ہو جاتی ہے۔ کمرے کا تھوڑا سا درجہ حرارت بڑھائیں یا گیس لائن کے قریب چھوٹے ہیٹر کا استعمال کریں (لیکن براہِ راست آگ سے بچیں)۔
تو یہ ہیں کچھ گھریلو طریقے، جس سے آپ گیس کا پریشر صحیح کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر زیادہ مسئلہ ہو تو گیس لائن ٹھیک کرنے والے سے رجوع کریں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Increase Gas Pressure At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Increase Gas Pressure At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.