کیا خواتین کو حمل کے دوران آم کھانے چاہئیں، میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟

حاملہ خواتین کو ہر لحاظ سے اپنا خیال رکھنا چاہئیے، کیونکہ ان کے ہر عمل، ہر کھائی جانے والی غذا سے بچہ متاثر ہوتا ہے۔
اب چونکہ آم کا موسم ہے اور اس کو دیکھ کر سب ہی کا دل چاہتا ہے کہ آم کھالیں۔

لیکن یہ بات بھی سننے میں آتی ہے کہ آم کھانا حاملہ خواتین کے لئے فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟ آپ بھی جانیں تاکہ اگر آپ کو بھی آم کھانے کا دل چاہے تو آپ ان مفید مشوروں کو یاد رکھیں:
٭ آم میں وٹامن ڈی 6 پایا جاتا ہے جوکہ بچے کی نشوونما اور بڑھنے کے لئے بہت ضروری ہے، ساتھ ہی حمل میں آسانیاں پیدا کرتا ہے جس سے ماں کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

٭ اس میں وٹامن سی کی بڑی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ بچے اور ماں کی دونوں کی قوتِ مدافعت اور خوبصورتی کو بڑھانے میں مددگار ہوتا ہے۔

٭ اس پھل میں فائبر ہوتا ہے جو کہ دورانِ حمل قبض سے بچانے میں بڑامفید ثابت ہوسکتا ہے۔

٭اس میں فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جوکہ ابتدائی ماہ میں بچے کے دماغ کی نشوونما اور مضبوطی کے لئے بہت نمایاں اور کارآمد ہوتا ہے۔

٭ کیونکہ اس میں پوٹاشیئم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بچے اور ماں کے جسم میں پانی کی کمی دور ہو سکتی ہے، اور جسم توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Hamal Ke Doran Aam Khane Chahiyen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamal Ke Doran Aam Khane Chahiyen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamal Ke Doran Aam Khane Chahiyen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   6365 Views   |   06 Jun 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

main to kafi arsy se khati hu mashallah se 5 6 bachy hain mjhe to kuch nhe hua

  • Shagufta, Karachi

کیا خواتین کو حمل کے دوران آم کھانے چاہئیں، میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟

کیا خواتین کو حمل کے دوران آم کھانے چاہئیں، میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا خواتین کو حمل کے دوران آم کھانے چاہئیں، میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔