میرے اکو بھائی آئیں گے، مجھے لینے ۔۔ 5 بھائیوں کی اکلوتی بہن، جسے اولڈ ہوم میں چھوڑ کر آگئے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کرتی ہیں، لیکن زندگی سے جڑی کچھ ایسی معلومات بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے۔

سٹی 42 نامی نیوز چینل کی جانب سے بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم میں ایک پروگرام کیا گیا تھا، جس میں اولڈ ایج ہوم میں رہنے والی ان خواتین کے بارے میں بتایا گیا جنہیں ان کے پیارے خود اس جگہ چھوڑ کر گئے۔
کپکپاتے ہاتھوں، چہرے پر جھریوں اور آواز میں تکلیف لیے یہ خواتین روزانہ اسی راہ کو تکتی ہیں کہ آج میرا بیٹا ضرور آئے گا۔ اسی طرح یہاں بد قسمت ماؤں کے ساتھ ساتھ وہ خواتین اور لڑکیاں بھی ہیں جن کے بھائیوں نے انہیں یہی چھوڑا۔
ایسی ہی ایک لڑکی قراۃ العین ہے، جسے اس اولڈ ایج ہوم میں اس کے بھائی چھوڑ کر گئے، پانچ بھائیوں کی اکلوتی بہن جو روزانہ صرف ایک جملہ دہراتی ہے کہ میرے اکو بھائی مجھے لینے آئیں گے، اسے معلوم ہی نہیں کہ اب یہی اس کا گھر ہے۔

قراۃ العین دماغی طور پر کمزور ہیں، جب وہ یہاں آئیں تھیں تو ان کا سر گنجا تھا، لیکن یہاں ان کی حالت کافی بہتر ہوئی تاہم وہ اپنے بھائیوں کو شدید یاد کرتی ہیں۔ آنکھوں میں بھائیوں کی آس لیے قراۃ العین ہر ایک سے بڑے ہی پیار اور محبت سے ملتی ہیں، سامنے والے کو بھی محسوس ہو ہی جاتا ہے کہ قراۃ العین کا دل بہت ہی صاف ہے۔
5، 5 بھائی ہونے کے باوجود وہ اس اولڈ ایج ہوم میں موجود ہے، دوسری جانب بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قراۃ العین کے بھائی یہاں اسے چھوڑ کر گئے تھے، تاہم وہ روز یہی جملہ دہراتی ہے کہ اکو بھائی آئیں گے، یہاں تک کہ ہر آنے والے کو اکو بھائی سمجھتی ہے۔
اولڈ ایج ہوم میں ہر کردار کی الگ کہانی ہوتی ہے جو کہ سخت سے سخت دل کو بھی پگھلا دیتی ہے، ایسا ہی کچھ سٹی 42 کی اینکر کے ساتھ بھی ہوا، وہ بتاتی ہیں کہ میں اتنا آسانی سے نہیں رو سکتی لیکن میری بھی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

Akloti Behn Ko Old Home Chor Aye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Akloti Behn Ko Old Home Chor Aye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Akloti Behn Ko Old Home Chor Aye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   8786 Views   |   26 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

میرے اکو بھائی آئیں گے، مجھے لینے ۔۔ 5 بھائیوں کی اکلوتی بہن، جسے اولڈ ہوم میں چھوڑ کر آگئے

میرے اکو بھائی آئیں گے، مجھے لینے ۔۔ 5 بھائیوں کی اکلوتی بہن، جسے اولڈ ہوم میں چھوڑ کر آگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے اکو بھائی آئیں گے، مجھے لینے ۔۔ 5 بھائیوں کی اکلوتی بہن، جسے اولڈ ہوم میں چھوڑ کر آگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔