اب نہ آٹا گوندھنے کی فکر اور نہ بیلنے کی ۔۔ جانیئے روٹی بنانے کے کچھ آسان اور منفرد طریقے جس سے ہو خواتین کی بڑی مشکل آسان

روٹی کھائے بغیر بھوک نہیں مٹتی اور اس کو بنانے کے لئے پہلے آٹا گوندھو، پیڑے بناؤ، اس کو بیلو پھر روٹی بناؤ، کبھی روٹی صحیح بنے اور کبھی اس کی شیپ خراب ہو جائے، کبھی زیادہ جل جائے تو کہیں ایک سائیڈ کچی رہ جائے، روٹی بنانے کے بھی بڑے مسئلے ہیں اور وہ جن کو روٹی بنانی نہیں آئے وہ بیچارے سوچتے رہ جائیں کہ کیسے روٹی کو بنائیں کیونکہ یہ سب سے مشکل کام ہے، اگرچہ سالن میں تو سب کچھ ایک ساتھ ڈال کر پکا لیا جاتا ہے لیکن روٹی نہیں بن سکتی ایسے۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں روٹی بنانے کے کچھ ایسے طریقے جو آپ کو جلدی ہی روٹی بنانے میں مدد دیں گے، وقت تو ہر کام میں لگتا ہے لیکن روزانہ پریکٹس کرنے سے روٹی اچھی طرح بنانی آ جائے گی۔

لکڑی کے روٹی میکر:

٭ آٹا گوندھنے کے بعد لکڑی کے اس روٹی میکر میں اس کو کسی بھی طرح بیل کر رکھ دیں اور اس کا ہینڈل یوں دبا دیں، پھر اس کو کھولیں آپ کو روٹی کی مکمل شیپ بنانے کے لئے بار بار اس کو بیلنا نہیں پڑے گا، یہ آپ کا کام کم وقت میں اور آسانی سے کردے گا۔

بغیر گوندھے روٹی:

٭ آٹا گوندھنے کا وقت نہیں مگر روٹی بھی فوری بنانی ہے تو اس کے لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، بس ایک پیالے میں چار چمچ کے برابر پانی اور دو چمچ آٹا ڈالیئے اور اچھی طرح مکس کرکے گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں اور بس اس کو چمچ کی مدد سے توے پر پھیلالیں، لیجیئے آپ کی مرضی کی گول یا چکور روتی بن کر تیار ہو جائے گی۔

الیکٹریکل روٹی میکر:

٭ الیکٹریکل روٹی میکر بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، بس اس میں آپ گوندھا ہوا آٹا رکھیے اور بٹن دبا دیں، خؤد بخود بناء روٹی کا پیڑہ بنائے آپ کی لذیذ روٹی بنا کر تیار ہو جائے گی۔

Roti Banane Ka Asan Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Roti Banane Ka Asan Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Roti Banane Ka Asan Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2174 Views   |   20 Mar 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اب نہ آٹا گوندھنے کی فکر اور نہ بیلنے کی ۔۔ جانیئے روٹی بنانے کے کچھ آسان اور منفرد طریقے جس سے ہو خواتین کی بڑی مشکل آسان

اب نہ آٹا گوندھنے کی فکر اور نہ بیلنے کی ۔۔ جانیئے روٹی بنانے کے کچھ آسان اور منفرد طریقے جس سے ہو خواتین کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب نہ آٹا گوندھنے کی فکر اور نہ بیلنے کی ۔۔ جانیئے روٹی بنانے کے کچھ آسان اور منفرد طریقے جس سے ہو خواتین کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔