گرمی اتنی ہے کہ دل چاہتا ہے 24 گھنٹے اے سی چلایا جائے مگر ایسا ممکن نہیں ہے۔ ایک تو بجلی کے بل بہت زیادہ آتے ہیں۔ دوسرا لائٹ بھی بار بار جاتی ہے جس کی وجہ سے اے سی والا ٹھنڈا کمرہ بھی کچھ دیر میں گرم ہوجاتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں آپ کو چند ایسے ٹپس دیے جائیں گے جن سے آپ لائٹ جانے کے بعد بھی اے سی کی ہوا کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔
کمرے میں گرم آلات نہ چلائیں
ویسے تو اگر لائٹ جاچکی ہے تو بجلی کے آلات چلانا ممکن نہیں لیکن اگر اے سی چلا کر کچھ دیر کے لئے بند کیا ہے تو اس کمرے میں استری، بال سیدھے یا کرل کرنے والے آلات یا پھر لائٹر نہ جلائیں۔ کیونکہ یہ کمرے کو بہت زیادہ گرم کردے گا اور دوبارہ ٹھنڈا کرنے کے لئے اے سی کو بہت دیر کام کرنا پڑے گا۔
پی وی سی پردے
پی وی سی پردے اے سی کی ہوا کو کمرے کے اندر رکھنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آفسز وغیرہ میں ان کا استعمال بہت عام ہوتا ہے۔ یہ پردے کیڑے مکوڑوں اور شور و غل بھی کمرے میں آنے سے روکتے ہیں۔

دروازے اور کھڑکیوں کے سوراخ میں کپڑا لگا دیں
دروازے کے نیچے کافی جگہ موجود ہوتی ہے جس میں سے ہوا نکل کر باہر نکل جاتی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ دروازے کے نیچے کوئی کپڑا رکھ کر اس حصے کو بند کردیں۔ کھڑکیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں۔ اس سے کمرہ دیر تک ٹھنڈا رہے گا۔
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
بجلی چلی جائے تو بھی اے سی کی ٹھنڈک کم نہیں ہوگی۔۔ بجلی جانے کے بعد بھی کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے
بجلی چلی جائے تو بھی اے سی کی ٹھنڈک کم نہیں ہوگی۔۔ بجلی جانے کے بعد بھی کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بجلی چلی جائے تو بھی اے سی کی ٹھنڈک کم نہیں ہوگی۔۔ بجلی جانے کے بعد بھی کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔