ظاہری تیاریوں کے چکر میں انسان اکثر اندروی خوبصورتی کو نظرانداز کردیتا ہے، جو کہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔ جیسے کہ جسم سے آنے والی بدبو انسان کو دوسرے کے سامنے شرمندہ کرسکتی ہے، اس کے علاوہ چہرے کی ایکنی آپ کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے، بالوں میں گنج پن یا خشکی وغیرہ۔
اسلیئے کے فوڈز آج ایک ایسی کمال کی ٹپ لیکر آیا ہے جو لڑکیوں کیلیئے نہایت بہترین ہے، یہ کیا چیز ہے اور اسکے استعمال کے کیا فائدے ہونگے آئیے جانتے ہیں۔
نہانے کے پانی میں پوٹلی:
۔ سب سے پہلے ایک ململ کا کپڑا لیں اور اس میں کینو اور لیموں کے چھلکے، گلاب کی پتیاں، 3 سے4 کپور کی گولیاں اور کچھ نیم کے پتّے ڈال کر پوٹلی کو باندھ دیں
۔ اب اس پوٹلی کو نہانے کے پانی والی بالٹی میں ڈالیں اور اسی پانی سے نہائیں
۔ نہانے کے بعد اسے نکال کر سُوکھا دیں پھر اگلے دن دوبارہ اسے استعمال کریں، یہ پوٹلی آپ 7 دنوں تک استعمال کرسکتی ہیں
۔ اس کے استعمال سے جسم کی بدبو دور ہوگی، ایکنی نہیں ہوگی اور بال جھڑنے کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا