ٹیلی وژن پر چلنے والے اشتہارات جو مہنگے ڈٹرجنٹ والے بناتے ہیں اس میں بڑے بڑے دعوی ہوتے ہیں کہ ہر طرح کے داغ دھبے صرف چند لمحوں میں ان سے دھونے سے جادوئی طریقے سے غائب ہو جاتے ہیں اور ایسے اشتہارات دیکھ کر لوگ مہنگے ڈٹر جنٹ خریدنے کے لیۓ تیار ہو جاتے ہیں
لیکن آج ہم آپ کو ان تمام داغ دھبوں کو دور کرنے کے بہت ہی آسان اور سستے طریقے بتائيں گے جو کہ آپ کے کپڑوں کو مہنگے ڈٹر جنٹ کے تیزابی اثر سے محفوظ بھی رکھیں اور آپ کی جیب پر بھی کم سے کم بوجھ ڈالیں
1: تیل اور چکنائی کےدھبے دور کرنے کے لیۓ
اکثرکپڑوں پر تیل یا چکنائی کے دھبے ان کپڑوں کو خراب کر دیتے ہیں یہ بدنما دھبے کپڑوں پر نہ صرف برے لگتے ہیں بلکہ ان کو صاف کرنا بھی ایک عزاب ہوتا ہے ۔ اگر کپڑوں پر چکنائی لگ جاۓ تو اس کے اوپر کافی مقدار میں ٹالکم پاوڈر ڈال دیں اور کچھ دیر تک ایسے ہی چھوڑ دیں اس کے بعد کسی برش سے اس پاوڈر کو جھاڑ کر صاف کر لیں دھبہ دور ہو جاے گا
اس کے علاوہ اگر کپڑوں پر چکنائی کا دھبہ لگ جاے تو اس کو بغیر رگڑے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اور اس کے بعد اس پر برتن دھونے والے لیکوئیڈ کو ڈال کر کچھ دیر رگڑیں اور دھو لیں دھبے صاف ہو جائيں گے
2: چاۓ اور کافی کا داغ دور کرنے کےلیۓ
چاۓ اور کافی کے داغوں کو ضدی داغ بھی کہا جاتا ہے یہ داغ جب کپڑوں پر لگ جاتے ہیں تو ان کو صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور بار باردھونے سے بھی یہ داغ صاف نہیں ہوتے ہیں
چاۓ کافی کے داغ لگنے کی صورت میں کپڑے کو سب سے پہلے فوری طور پر سادا پانی میں بھگو دیں اس کے بعد ایک بوتل میں پانی اور سرکے کو ہم وزن ملا لیں اور اس کو اس جگہ پر اسپرے کر دیں جہاں داغ لگا ہو ۔ اس کے بعد گیلے کپڑے سے اس کو رگڑ کر صاف کر دیں ۔
اس کے بعد ایک کپ پانی میں ایک چمچ امونیا ملا کر اس کو داغ والی جگہ پر چھڑک دیں اور صاف کپڑے سے رگڑ کر پونچھ لیں دھبہ صاف ہو جاۓ گا
3: خون کے دھبے صاف کرنے کے لیۓ
خون کے دھبے صاف کرنا بھی کپڑوں پر سے ایک دشوار کام ہوتا ہے اس کے لیۓ ڈٹرجنٹ میں تھوڑا سا پانی ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو دھبے والی جگہ پر لگا دیں
اس کے بعد امونیا میں پانی ملا کر اس کے چند قطرے بھی دھبے والی جگہ پر ٹپکا دیں اور آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں اور اس کے بعد دھو لیں دھبے صاف ہو جائيں گے
4: انک کے دھبے صاف کرنے کے لئے
جیب میں پین رکھنے سے اکثر جیب پر سیاہی کا ایسا دھبہ لگ جاتا ہے جو اس کو بہت بدنما بنا دیتا ہے لیکن اس کو صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے
کپڑوں پر انک کا دھبا صاف کرنے کے لیۓ دھبے والی جگہ پر ایک ٹشو پیپر رکھ دیں اور اس کے اوپر بہت سارا ہئیر اسپرے لگا دیں یہ اسپرے لگانے کے بعد اسی کاغذ سے دھبے کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کر دیں
اگر ایک بار ایسا کرنے سے دھبہ صاف نہ ہو تو اس عمل کو دوبارہ بھی دہرائیں کچھ دیر میں دھبہ صاف ہو جاۓ گا
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kapro Ke Daag Dhabbe Hatane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kapro Ke Daag Dhabbe Hatane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.