شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کیوں کاٹنی پڑتی ہیں اور اس تکلیف سے کیسے بچیں؟ ڈاکٹر کی بتائی اہم معلومات

ذیابیطس کا مرض اگرچہ کافی عام ہوگیا ہے لیکن لوگ ابھی بھی اس بیماری کے خطرات سے پوری طرح واقف نہیں ہیں اور احساس تب ہوتا ہے جب کوئی بڑا نقصان ہوجاتا ہے۔ آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ فلاں شخص جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھا اسے اپنا پیر کٹوانا پڑا۔ آج کے آرٹیکل میں ہم اس مسئلے پر ماہرین کی رائے جانیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد رانا کنسلٹنٹ جنرل سرجن ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹڑ فاروق نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں ساڑھے 3 کروڑ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جو کچھ عرصے میں diabetic foot and amputation کا شکار بھی ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ ذیابیطس کنٹرول میں نہ ہونا ہے۔

ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ 10 سے 15 سال جو لوگ شوگر کا شکار رہتے ہیں اور ان کی شوگر کنٹرول نہیں رہتی وہ اندر ہی اندر ان کے جسم کو نقصان پہنچا دیتی ہے جس میں 3 بیماریوں کا ہونا بہت عام ہے۔ پہلی اندھا پن، دوسرا دل کی بیماریاں اور تیسری پیر کے مسائل۔

پیر کیوں کاٹنے پڑتے ہیں؟

پیروں کے کاٹے جانے کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ جن لوگوں کی شوگر بڑھی ہوئی رہتی ہے ان کے پیروں کی نسیں متاثر ہوجاتی ہیں۔ پیر سن رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہلکی پھلکی چوٹوں کا احساس بھی نہیں ہوتا اور پھر وہ زخم اچانک خطرناک صورت میں سامنے آتے ہیں جب ٹانگوں کا کاٹنا جان بچانے کے لئے لازمی ہوچکا ہوتا ہے۔

پیروں کی دیکھ بھال کے طریقے

پیروں کی حفاظت کے لئے ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ بلڈ شوگر کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں، ورزش کریں اور پیروں کی دیکھ بھال ایسے کریں جیسے اپنے چہرے کی کرتے ہیں۔ کوئی کٹ لگا ہو تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ اس کے علاوہ ہیٹر کے آگے زیادہ دیر نہ بیٹھیں کیوں کہ ان کے پیر جلنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن سن ہونے کی وجہ سے مریضوں کو احساس نہیں ہوتا۔ جوتے آرام دہ اور نرم پہنیں جن سے پیر نہ کٹتا ہو۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   773 Views   |   10 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کیوں کاٹنی پڑتی ہیں اور اس تکلیف سے کیسے بچیں؟ ڈاکٹر کی بتائی اہم معلومات and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کیوں کاٹنی پڑتی ہیں اور اس تکلیف سے کیسے بچیں؟ ڈاکٹر کی بتائی اہم معلومات) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.