بچوں میں ہیٹ ریش یا گرمی دانے؟ یہ کیا ہے، اس کی وجوہات، اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

شیرخوار بچوں میں ہیٹ ریش بہت عام سی بات ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں گرمی زیادہ پڑتی ہے۔ یہ عام طور پرگرمیوں کے آغاز سے ہی ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ بچوں میں ہیٹ ریش سے چھٹکارہ پانے کے لئے بہت سے نئے والدین تشویش کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ اکثر دانوں کے چھتے سے بنے ہوتے ہیں، یہ کچھ دنوں میں غائب ہو جاتے ہیں لیکن بچوں کے لئے یہ بہت تکلیف دہ ثابت ہو تے ہیں۔ اس سے نجات کے لئے مختلف طریقہ کار اپنائے جاتے ہیں لیکن ان سے مکمل نجات مشکل سے ہی ملتی ہے، مزید یہ کہ آپ تکلیف کو دور کرنے کے لئے ہمیشہ کچھ محفوظ علاج آزما سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو گرمی دانوں کے بارے میں اور ان کے علاج کے لئے کچھ قدرتی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔

ہیٹ ریش کیا ہے؟

ہیٹ ریش، ریشز کی سب سے عام قسموں میں سے ایک ہے۔ جلد کی اس حالت کو ملیریا بھی کہا جاتا ہے، اور جب آب وہوا گرم اور مرطوب ہو تو یہ اکثربچوں اوربڑوں دونوں کومتاثر کرتی ہے۔ مساموں کا بند ہونا، ہیٹ ریش کی ایک بڑی وجہ ہے۔ جلد کی سطح پررگڑ بھی گرمی کے دانوں کو متحرک کر سکتی ہے۔ بچوں کی گردن پراکثرایسے دھبے پڑجاتے ہیں۔ تاہم ہیٹ ریش جلد کے دیگرتہوں، جیسے رانوں، بغلوں، اور کہنیوں میں بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ گرمی کے دانوں کی مختلف قسمیں ہیں جو نہ صرف مختلف نظرآتی ہیں بلکہ ان کی شدت اور علامت بھی مختلف ہو سکتی ہیں۔

بچوں میں ہیٹ ریش کی علامات اور اقسام:

ہیٹ ریش کی تین اقسام ہیں جو کہ یہ ہیں۔
1۔ ملیریا کرسٹالینا۔
2۔ ملیریا روبرا۔
3۔ ملیریا پروفنڈا۔
1۔ ملیریا کرسٹالینا
یہ گرمی کے دانوں کی سب سے عام اور ہلکی قسم ہے۔ اس قسم کی خصوصیت جلد پر صاف اور سفید دھبوں سے ہوتی ہے جو سیال سے بھرے ہوتے ہیں، اس طرح کہ اکثرپھٹ جاتے ہیں، لیکن درد یا خارش نہیں کرتے۔ اس قسم کے گرمی دانے بڑوں سے زیادہ بچوں میں عام ہیں۔

ملیریا روبرا

اس قسم کے ہیٹ ریش کو اکثر کانٹے دار گرمی دانے بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بڑوں میں زیادہ عام ہیں۔ لیکن یہ بچوں میں بھی ہو سکتے ہیں۔ ملیریا روبرا ، ملیریا کرسٹا لینا کے مقابلے میں زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں، کیونکہ یہ اکثر جلد کی بیرونی تہہ میںگہرے ہوتے ہیں۔ اس قسم کی ہیٹ ریش کی یہ علامات ہیں۔ ٭متاثرہ جگہ پر خارش یا کانٹے دار احساس
٭جلد پر سرخ دھبے
٭متاثرہ حصوں میں پسینے کی کمی
٭سوجن اور زخم جیسی جلد
بعض صورتوں میں یہ بڑے اور پیپ سے بھرے ہوئے بھی ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد ڈاکٹراس کو ملیریا پسٹولوسا کا نام دیتے ہیں۔

ملیریا پروفنڈا

یہ گرمی کے دانے کی سب سے منفرد قسم ہے۔اس کے دوبارہ ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور ٹھیک ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ملیریا پروفنڈا عام طور پرڈرمِس میں ہوتا ہے، جو جلد کی گہرائی میں ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر بڑوں میں اور سطح پر جسمانی سرگرمی کے بعد ہوتا ہے۔ اس قسم میں گرمی کے دانے بڑے، سخت اور جلد کی رنگت کے پھوڑے کی طرح ہوتے ہیں، کیونکہ یہ پسینے کو جلد سے نکلنے سے روکتا ہے، اس لئے یہ متاثرہ افراد میںمتلی اور چکر آنے کی علامات بھی پیدا کر سکتا ہے۔ کیا آپ حیران ہیں کہ بچوں میں اس طرح کے ریشز کی نشونما میں کیا کردار ادا کرتا ہے، تو آئیے جانتے ہیں۔

بچوں میں ہیٹ ریش کی کیا وجہ ہے؟

جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا کہ ہیٹ ریش جلد کے بند مساموں کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں سے پسینہ نہیں نکل پاتا۔ بہت سے دوسرے عوامل بھی اسمیں شامل ہو سکتے ہیں۔ مثلاً
٭گرم اور مرطوب آب و ہوا
٭ایسے لباس پہننا جو گرمی کو بڑھائے
گاڑھے لوشن اور کریم کا استعمال
کپڑوں کی متعدد تہوں کی وجہ سے جسم کا گرم ہونا
چونکہ بچوں کی جلد کے مساموں کی نشونما کم ہوتی ہے اس لئے ان میں گرمی دانے پیدا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اگرچہ گرمی دانےعام طور پر خود ہی ختم ہوجاتےہیں، لیکن چند قدرتی نسخے بغیر کسی سائڈ ایفیکٹس کے اس کے علاج کو تیز کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

قدرتی طور پر بچوں کے ہیٹ ریش کا علاج کیسے کریں؟

کھیرا

اس کے لئے آپ کو ایک کھیرے کی ضرورت ہوگی۔

اس کے لئے کیا کرنا ہے؟

ایک کھیرا لیں اور اس کو کاٹ لیں۔
ٹکڑوں کو پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔
کھیرے کا پیسٹ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
اسے 5 سے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

آپ کو کتنی دفعہ یہ کرنا ہوگا؟

اس عمل کو 2 سے 3 دفعہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

کھیرے میں ٹینن اور فلیوانوائڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ اینالجیسک اور سوزش کے خلاف کام کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں۔ یہ خصوصیت بچوں میں گرمی دانوں کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ملتانی مٹی

اس کے لئے آپ کو ضرورت پڑے گی۔
ملتانی مٹی آدھا کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت

اس کے لئے کیا کرنا ہے؟

آدھا کھانے کا چمچ ملتانی مٹی کو پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔
اسے تمام متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔
اسے 10 منٹ لگا رہنے دیں۔
پھر پانی سے دھو لیں۔

آپ کتنی دفعہ یہ عمل کر سکتے ہیں؟

آپ اسے ہر 2 سے 3 دن میں ایک بار کر سکتے ہیں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

اگرچہ اس کے علاج کے مستند ہونے کے لئے کوئی تحقیق موجود نہیں ہے۔ لیکن تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہےکہ ملتانی مٹی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی گرمی کے دانوں کو کم کرنے میںمدد کر سکتی ہے۔

ایلوویرا

آپ کو اس کے لئے ضرورت پڑ سکتی ہے۔ فریش ایلوویرا جیل

آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

تھوڑا سا تازہ نکالا ہوا ایلوویراجیل لیں۔
اس کو متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
اسے 5 سے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
اب اس کو پانی سے دھو لیں۔

آپ کو کتنی دفعہ یہ عمل کرنا چاہیے؟

بہترین نتائج کے لئے آپ روزانہ ایک بار ایسا کر سکتے ہیں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

ایلوویرا جیل کا عرق سوزش کے خلاف کام کرتا ہے۔ اور گرمی کے دانوں کو دور کرنے اوراس کی علامات کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Bachon Main Heat Rashesh Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Main Heat Rashesh Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Main Heat Rashesh Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3628 Views   |   09 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بچوں میں ہیٹ ریش یا گرمی دانے؟ یہ کیا ہے، اس کی وجوہات، اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

بچوں میں ہیٹ ریش یا گرمی دانے؟ یہ کیا ہے، اس کی وجوہات، اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں میں ہیٹ ریش یا گرمی دانے؟ یہ کیا ہے، اس کی وجوہات، اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔