کولیسٹرول گھٹائے، دمہ اور کھانسی میں فائدہ پہنچائے، گٹھیا کے درد کو کم کرے۔ اجوائن سے کئی امراض کا علاج ممکن ہے۔

اجوائن ہمارے کچن کا ایک لازمی جزو ہے۔ اس کا استعمال اکثر کھانوں میں کیا جاتا ہے، ان ننھے منے دانوں میں کئی طرح کے علاج پوشیدہ ہیں۔ یہ سب سے زیادہ ہمارے معدے کے افعال کو درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ نزلہ زکام، کھانسی اور پھیپھروں کے امراض میں بھی بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔ اکثرحکماء اور اطباء اس کو اپنے نسخوں میں استعمال کرتے ہیں۔ آج یہاں ہم یہاں اجوائن کے کچھ فوائد پیش کر رہے ہیں ۔ جس سے یہ پتہ چلے گا کہ اجوائن دراصل طبی نقطہ نظر سے کتنی اہم ہے۔
ایک سرونگ (ایک چائے کا چمچ) اجوائن پر مشتمل ہے:
کیلوریز: 5
پروٹین: 1 گرام سے کم
چربی: 1 گرام سے کم
کاربوہائیڈریٹس: 1 گرام
فائبر: 1 گرام
چینی: 0 گرام

ان کے علاوہ اس میں یہ بھی شامل ہے:
پوٹاشیم
کیلشیم
آئرن
ضروری فیٹی ایسڈ

کھانسی اورپھیپھڑوں کے مرض میں بھی مفید

اجوائن کھانسی کے ساتھ ساتھ بلغم دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ یہ سانس کی نالیوں کو چوڑا کرتی ہے۔ اس سے دمہ میں مبتلا افراد کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں میں ہوا کا گزر آسان کرتے ہیں۔

تیزابیت، گیس، بد ہضمی میں فائدہ پہنچائے

اجوائن کا استعمال گیس، تیزابیت اور بدہضمی میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس کے بیج میں موجود انزائم ہمارے نظامِ انہظام کو تیز کرنے کا سبب بنتا ہے۔ معدے کو مضبوط بناتی ہے اورمعدے کی دیگر تکالیف میں بھی مفید ہے۔1 چائے کا چمچ زیرہ اور 1 چائے کا چمچ اجوائن لیں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ادرک کا پاؤڈر ڈالیں۔ اس مکسچر کو روزانہ پانی کے ساتھ پینے سے سینے کی جلن ٹھیک ہو جاتی ہے۔ یہ غذائی نالی، معدہ اور آنتوں کے زخموں کے علاج میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

نزلہ زکام اور سائی نس میں آرام پہنچاتی ہے

اجوائن نزلہ زکام، اور سائی نس کے مرض میں آرام پہنچاتی ہے۔ اجوائن کے بیجوں اور گڑ کو گرم کرکے پیسٹ تیار کریں اور اس کے 2 چمچ دن میں دو بار پینے سے طبیعت بہتر ہوجاتی ہے۔ یہ سانس کی بیماریوں جیسے دمہ سے نمٹنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

مائگرین میں آرام پہنچائے

مائگرین یا آدھے سر کے درد سے نجات کے لیے اجوائن پاؤڈر کو پتلے کپڑے میں لیں اور اسے بار بار سانس لیں یا اپنے تکیے کے نیچے رکھیں۔ اس سے سانس لینے میں آسانی ہوگی اور سر کا درد ٹھیک ہوگا۔

کان کا درد

کان کے درد کو کم کرنے کے لئےاجوائن کا تیل بہت فائدہ مند ہے۔

اجوائن کا پانی

اجوائن کا پانی ایک آیورویدک ایک بہترین معالج ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے تو یہ قدرت کا تحفہ ہے۔ یہ بچہ دانی اور معدہ کی صفائی کرکے حاملہ خواتین کے بدہضمی کے مسئلہ کو دور کرتا ہے اور جن خواتین کو ماہواری کی بے قاعدگی کا مسئلہ ہو وہ مسئلہ بھی اس کے استعمال سے حل ہو جاتا ہے ۔ اس سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے۔ ہاضمے کی رفتار بڑھاتا ہے۔

گٹھیا کے درد کوکم کرتا ہے

اجوائن کی اینٹی بایوٹک خصوصیات گٹھیا کے درد کو کم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ سوزش میں آرام پہنچاتی ہیں۔ اس کے لئے ایک ٹب گرم پانی میں ایک مٹھی اجوائن ڈال کر اس میں بیٹھیں تو جوڑوں اور گٹھیا میں بہت آرام ملے گا۔

Ajwain Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9119 Views   |   31 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کولیسٹرول گھٹائے، دمہ اور کھانسی میں فائدہ پہنچائے، گٹھیا کے درد کو کم کرے۔ اجوائن سے کئی امراض کا علاج ممکن ہے۔

کولیسٹرول گھٹائے، دمہ اور کھانسی میں فائدہ پہنچائے، گٹھیا کے درد کو کم کرے۔ اجوائن سے کئی امراض کا علاج ممکن ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کولیسٹرول گھٹائے، دمہ اور کھانسی میں فائدہ پہنچائے، گٹھیا کے درد کو کم کرے۔ اجوائن سے کئی امراض کا علاج ممکن ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔