کیا آپ جانتے ہیں کہ کچن میں موجود دو گھریلوقرتی اجزاء سے آپ اپنی نیند اور بےآرامی کو بہتر کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں" نمک اور شہد"ہیں۔
کس طرح نمک آپ کی نیند لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے؟
نمک دو طریقوں سے آپ کی پرسکون نیند کا باعث بنتا ہے۔
آکسیٹاسن لیول بڑھاتا ہے۔
نمک ہمارے جسم میں آکسیٹوسن لیول کو بڑھاتا ہے آکسیٹاسن وہ ہارمون ہے جو آپ کو پرسکوں کرنے میں مدد دیتا ہے۔خون میں سوڈیم کی صحیح مقداردباؤ کو کم کرنے میں مددگارثابت ہوتی ہے،تو اب آپ کو ایسی کسی بھی چیز کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جو آپ کو دباؤ میں لاتی ہو۔
شہد کس طرح آپ کی نیند کو پرسکون بنانے میں مدد کرتا ہے؟
شہد کے اندر قدرتی شکر ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا انسولین لیول تھوڑا سا بڑھ جاتا ہے۔ انسولین کی وجہ سے ٹریپٹوفین دماغ میں داخل ہوتی ہے اور جو سیروٹونن میں تبدیل ہوجاتی ہے جو پھر میلاٹونن میں بدل جاتی ہے ،جو کہ سونے کی بےقاعدگی کا علاج ہے۔
آپ ایک گلا س ہربل چائے بنائیں اس میں ایک چمچ خالص شہد ڈال کر پی لیں ،اس سے آپ پرسکون نیند لیں گے اور دوسرے دن اپنی پوری توانائی کے ساتھ اپنے کام پر جاسکیں گے۔
شہد کا مکسچر(پرسکون نیند کے لئے)
خالص شہد 2 چائے کے چمچ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہدایات
ان دونوں چیزوں کا مکسچر بنالیں اور رات سونے سےپہلے پی لیں۔
Read Blog about اب سلیپنگ پلز کو چھوڑیں نیند کے لئے اپنے کچن میں موجود صرف دو اشیاء استعمال کریں اورپرسکون نیند پائیں۔ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find ( اب سلیپنگ پلز کو چھوڑیں نیند کے لئے اپنے کچن میں موجود صرف دو اشیاء استعمال کریں اورپرسکون نیند پائیں۔) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.