غسل خانے سے ہی تو اصل سلیقہ پتہ چلتا ہے۔۔ گندے باتھ روم کو جھٹ پٹ صاف کرنے کے آسان طریقے

خاتون خانہ کا اصل امتحان تب ہوتا ہے جب اچانک مہمان گھر آجائیں۔ ایسی صورت میں گھر بھلے کتنا ہی صاف ہو لیکن باتھروم اس قابل ہر گز نہیں ہوتا کہ مہمان بھی اسے استعمال کرسکیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ اپنے باتھ روم کو جھٹ پٹ صاف کرسکتے ہیں۔

بیسن

اکثر لوگ باتھ روم صرف اس لئے بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ شیشہ دیکھ سکیں یا ہاتھ دھو سکیں ایسے میں واش بیسن صاف ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے ایک اسپرے بوتل میں سرف اور پانی مکس کر ہمیشہ تیار رکھیں۔ بوتل سے اسپرے کیا اور فوم سے ہلکا سا رگڑ کر دو مگ پانی بہا دیں۔ بیسن منٹوں میں جگمگا جائے گا۔

نلکے اور شاور

یہ وہ جگہیں ہیں جنھیں اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے جبکہ یہ دیکھنے میں بہت بدنما لگتے ہیں اور ان سے ہی خاتون خانہ کے سلیقے کا پتہ چلتا ہے۔ خیر اب گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ سرف والا پانی ان کی صفائی کے لئے بھی کارآمد ہے۔ بس ہلکا سا چھڑکیں اور موٹے کپڑے سے صاف کردیں۔

باتھ روم میں وائپر

کچھ بھی ہو باتھ روم میں ہمیشہ ایک وائپر ضرور رکھیں۔ اس سے فرش فوری دھونا بھی آسان ہے اس کے علاوہ وائپر سے باتھ روم کا فرش فوری خشک بھی ہوجاتا ہے۔ اگر اتنا بھی وقت نہیں تو وائپر خالی فرش پر پھیر دیں اور کچرا اٹھا لیں۔

اوپر بتائے گئے طریقے نہ صرف مہمانوں کی آمد پر فوری طور پر باتھروم کی صفائی میں استعمال ہوسکتے ہیں بلکہ ان طریقوں سے آپ خود بھی اپنے باتھ روم کو ہر وقت صاف رکھ سکتی ہیں۔ ہر بار باتھ روم استعمال کرنے کے بعد وائپ کر دیں تو فرش ہمیشہ صاف ستھرا رہے گا۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7901 Views   |   26 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about غسل خانے سے ہی تو اصل سلیقہ پتہ چلتا ہے۔۔ گندے باتھ روم کو جھٹ پٹ صاف کرنے کے آسان طریقے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (غسل خانے سے ہی تو اصل سلیقہ پتہ چلتا ہے۔۔ گندے باتھ روم کو جھٹ پٹ صاف کرنے کے آسان طریقے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.