وزن کم کرنے کے لئے بہترین ڈرنکس

موٹا پے کو کئی بیماریوں کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے اس لئے وزن کو ہمیشہ اعتدال میں رکھنا چاہئے ۔ لیکن کچھ افراد میں دیکھا گیا ہے ان میں وزن بڑھنے کا رجحان پایا جاتا ہے وہ کچھ بھی کھا لیں وزن ضرور بڑھے گا اس کے علاوہ ایسے تمام افراد جو آفس میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں جو فزیکل نہیں ہوتے ان کا بھی وزن بڑھنا ایک عام سی بات ہے ۔ اگر وزن بڑھ جائے تو اسے کم کرنا ایک مشکل اور صبر طلب مرحلہ ہے ۔ آج ہم کو وزن کم کرنے کا ایک آسان طریقہ بتارہیں جس کے لئے آ پ کو ڈاءٹنگ کی ضرورت نہیں بلکہ ان صحت بخش مشروبات کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں اور اپنا وزن گھٹائیں ۔

سیب کا سرکہ اور شہد کا مشروب

پانی ایک گلاس
سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ
شہد ایک کھانے کا چمچ
لیموں کارس ایک چائے کا چمچ

پانی میں تمام اجزاء کو اچھی طرح سے ملائیں اور پی لیں یہ وزن کم کرنے کے ساتھ صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔

زیرہ اور دار چینی کا مشروب

پانی دو گلاس
زیرہ ایک چائے کے چمچ
دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
شہد ایک چائے کا چمچ

دو گلاس پانی میں زیرہ دار چینی ڈال کر ابالنے کے لئے چولھے پر رکھ دیں ۔ اسے اتنا ابالیں کہ ان دونوں اجزاء کا عرق اچھی پانی میں شامل ہو جائے اور اس کا رنگ تبدیل ہوجائے ۔ اب اسے چھان لیں ۔ اس کا ایک گلاس پانی لے کر اس میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر استعمال کریں یہ نہ صرف وزن کم کرے گا بلکہ جسم کے فاسد مادوں سے بھی نجات دے گا ۔

تخم بالنگا اور لیموں کا مشروب

پانی ایک گلاس
تخم بالنگا دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
شہد ایک چائے کا چمچ

ایک گلاس پانی میں دوچمچ تخم بالنگا شامل کرے چند منٹ کے لئے رکھ دیں جب یہ پھول کر جیلی کی طرح بن جائے تو اس میں لیموں کا رس شامل کر کے استعمال کریں ۔ یہ مشروب بے وقت کی بھوک کو ختم کرے گا اور وزن کو بڑھنے سے بچائے گا ۔

کھیرا اور لیموں کا مشروب

پانی ایک لیٹر
لیموں دو عدد
پودینہ کے پتے دس سے بارہ
کھیرا درمیانے سائز ایک عدد

لیموں اور کھیرے کو سلائس میں کاٹ کر پانی میں ڈال دیں اور ساتھ ہی پودینے کے پتے بھی شامل کرلیں اور رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں اور دوسرے دن پانی کی جگہ یہی مشروب استعمال کریں ۔ یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی چمکدار بنائے گا اور رنگت نکھر جائے گی ۔

نوٹ :اگر آپ کو کسی قسم کی الرجی ہے توانہیں استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے رابطہ کریں ۔

Wazan Kam Karne Ke Liye Behtareen Drinks

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wazan Kam Karne Ke Liye Behtareen Drinks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wazan Kam Karne Ke Liye Behtareen Drinks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2919 Views   |   03 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

وزن کم کرنے کے لئے بہترین ڈرنکس

وزن کم کرنے کے لئے بہترین ڈرنکس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے بہترین ڈرنکس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔