میرا ایک ہاتھ نہیں پر میں نے اللہ پاک سے دعا مانگی جو قبول ہو گئی۔ جی ہاں یہ اس مستری کے جس نے ایک حادثے میں اپنا ایک ہاتھ کھو دیا تھا مگر یہ پھر بھی انتہائی تیزی کے ساتھ اب بھی گھر، دکانیں، عمارتیں وغیرہ بنانے کا کام کرتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے اور کیا بات واقعہ سچ ہے کہ ان کی مدد فرشے کرتے ہیں؟
اس شخص کا نام ہے محمد مختار جو کہ کہتا ہے کہ میں نے 1990 میں مستریوں کام سیکھا پھر 12 سالوں بعد میرا ایک ہاتھ ضائع ہو گیا تو میں نے اللہ پاک سے دعا مانگی کہ مجھے کسی کا محتاج نہیں کرنا۔
بس تو پھر کیا تھا جو کام میں اپنے دائیں ہاتھ سے کرتا تھا وہی کام میں نے بائیں سے کرنا شروع کر دیا ۔دوسرے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت مجھے 6 ماہ کے اندر ہو گئی۔
یہی وجہ ہے کہ میرا پورا علاقہ اس بات کا گواہ ہے کہ میں دوسرے مزدوروں سے جلد کام کرتا ہوں اور اگر کوئی مستری 15 سو اینٹیں ایک دن میں لگا تا ہے تو میں 3 ہزار اینٹیں لگا دیتا ہوں۔
ایک ہاتھ سے کام کرنے پر اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دیوار ٹھیک سے نہیں بنتی ہو گی پر ایسا کچھ نہیں کیونکہ مستری مختار کے محلےدار کہتے ہیں کہ اس سے کام کروانے والوں کی ہمیشہ لائنیں لگی رہتی ہیں۔
یہی نہیں لوگوں کا تو یہ بھی مانننا ہے کہ فرشتے اس کی مدد کرتے ہیں اور مختار صاحب کا بھی یہ کہنا ہے کہ خود بھی یہ بات نہیں جانتا کہ کس طرح اس قدر جلد کام میں کر لیتا ہوں جبکہ میرے ساتھ کے مزدور تھک جاتے ہیں پر میں نہیں۔
آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ موٹر سائیکل بھی ایک ہاتھ سے ہی آرام سے چلا لیتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aik Hath Se Kam Karne Wala Mistri and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aik Hath Se Kam Karne Wala Mistri to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.