جب کوئی حد سے زیادہ محبت لٹائے تو سمجھ جائیں کہ۔۔ جویریہ سعود نے شادی شدہ جوڑوں کا راز کھولتے ہوئے کیا خفیہ باتیں بتا دیں؟

Javeria Saud Says Perfect Couples Are Result Of Extra Marital Affairs

پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود اپنی بے باک رائے اور کھلے انداز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ سما ٹی وی کے مارننگ شو 'صبح کا سماں' میں مدیحہ نقوی کے ساتھ نظر آئیں، جہاں انہوں نے رشتوں کے ایک حساس پہلو پر کھل کر بات کی۔

جویریہ نے کہا کہ، "اگر کوئی شادی شدہ جوڑا حقیقی زندگی میں ضرورت سے زیادہ خوش اور بے نقص دکھائی دے، یا شوہر اپنی بیوی پر حد سے زیادہ شفقت، محبت اور توجہ لُٹائے — تو اکثر اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی راز چھپا ہوا ہوتا ہے۔"

ان کے مطابق، "جب شوہر ہر خواہش پوچھنے سے پہلے پوری کرنے لگے، غیر معمولی محبت دکھائے یا مسلسل خوش رکھنے کی کوشش کرے، تو ممکن ہے کہ وہ کسی غلطی یا رشتے سے باہر تعلق کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہو۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ، "ایسی مثالیں انہوں نے اپنے اردگرد عام گھروں میں بھی دیکھی ہیں، جہاں شوہر بے تحاشہ خرچ کر کے یا ضرورت سے زیادہ خیال رکھ کر اپنی بیوی کا دھیان اصل بات سے ہٹانا چاہتے ہیں۔"

جویریہ نے ہنستے ہوئے کہا، "جب میرا شوہر بھی اچانک بہت اچھا بننے لگے، تو میں فوراً پوچھتی ہوں، سب خیریت ہے؟ کیونکہ اچانک اتنی محبت کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ رشتے میں محبت فطری ہو تو معمولی دکھائی دیتی ہے، لیکن جب سب کچھ حد سے زیادہ پرفیکٹ لگے، تو اکثر حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔

Javeria Saud Says Perfect Couples Are Result Of Extra Marital Affairs

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Javeria Saud Says Perfect Couples Are Result Of Extra Marital Affairs and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javeria Saud Says Perfect Couples Are Result Of Extra Marital Affairs to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   37 Views   |   05 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2025)

جب کوئی حد سے زیادہ محبت لٹائے تو سمجھ جائیں کہ۔۔ جویریہ سعود نے شادی شدہ جوڑوں کا راز کھولتے ہوئے کیا خفیہ باتیں بتا دیں؟

جب کوئی حد سے زیادہ محبت لٹائے تو سمجھ جائیں کہ۔۔ جویریہ سعود نے شادی شدہ جوڑوں کا راز کھولتے ہوئے کیا خفیہ باتیں بتا دیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب کوئی حد سے زیادہ محبت لٹائے تو سمجھ جائیں کہ۔۔ جویریہ سعود نے شادی شدہ جوڑوں کا راز کھولتے ہوئے کیا خفیہ باتیں بتا دیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts