روزانہ نہارمنہ پودینے اور کیلے کا جوس پینا کیوں ضروری ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی پینا شروع کر دیں گے

صبح نہارمنہ کھانے پینے کی جو بھی چیز استعمال کی جائے وہ افادیت کے لحاظ سے فائدے بھی زیادہ دیتی ہے اور اگر کوئی کم غذائیت والی غذا کھائی جائے تو اس کے نقصانات بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔ لیکن چونکہ آج کل گرمی کا موسم ہے، مشروب کوئی بھی پی لیں اس کا نقصان کم ہی ہوتا ہے۔ آج کے-فوڈ میں ہم آپ کا پودینے اور کیلے کے جوس کو پینے کا بہترین فائدہ اور بنانے کی ٹپ بتانے جا رہے ہیں، جس کے استعمال سے آپ بھی روزانہ یہ مشروب پینا پسند کریں گے۔

بنانے کا طریقہ:

٭ ایک کیلا، دو کپ دودھ، آدھا کپ پانی اور دو سے تین پودینے کے پتوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور جوس تیار کرلیں۔
٭ اس میں آدھا چمچ شہد اور ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر نہارمنہ پی لیں۔

فائدہ؟

٭ اس جوس کو صبح کے وقت پینے سے آپ کا جسم ڈی ہائیڈریشن سے بچا رہے گا، ہیٹ اسٹروک کا اثر بھی زیادہ نہیں پڑے گا۔
٭ اس سے خون کی کمی باآسانی پوری کی جاسکتی ہے، کیونکہ اس میں آئرن اور ربوفلامن ہیں جو خون پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
٭ اس جوس کو پینے سے چہرے پر نکلنے والے تکلیف دے دانے کنٹرول میں آ جائیں گے اور جلد بھی صاف ہو جائے گی۔
٭ یہ مدے اور مثانے میں ہونے والی جلن کو دور کرے گا اور آپ کو اندرونی طور پر فٹ رکھے گا۔
٭ وہ لوگ جن کی کھال ہر ماہ اتر جاتی ہے ان لوگوں کے لئے یہ ڈرنک اسکن کیئر ہے، اس کو لازمی پیئیں اور بھرپور فائدے اٹھائیں۔

Banana Juice Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banana Juice Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banana Juice Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4316 Views   |   06 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

روزانہ نہارمنہ پودینے اور کیلے کا جوس پینا کیوں ضروری ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی پینا شروع کر دیں گے

روزانہ نہارمنہ پودینے اور کیلے کا جوس پینا کیوں ضروری ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی پینا شروع کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ نہارمنہ پودینے اور کیلے کا جوس پینا کیوں ضروری ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی پینا شروع کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔