میں حال میں جیتا ہوں اس لئے۔۔ دانش تیمور 1 سے زائد شادیوں کی اجازت کا بول کر پھنس گئے ! ویڈیو پیغام جاری

Danish Taimoor Clarifies His Use of Filhal

"میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا"

مشہور اداکار اور میزبان دانش تیمور اپنے ایک متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئے، جس میں انہوں نے 4 شادیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، "مجھے 4 شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے، میں کر نہیں رہا 'فی الحال' یہ اور بات ہے۔"

یہی "فی الحال" کا لفظ ان کے لیے دردِ سر بن گیا، کیونکہ مداحوں نے اسے اس انداز میں لیا جیسے وہ مستقبل میں مزید شادیاں کرنے کا عندیہ دے رہے ہوں۔ نتیجتاً، یہ بیان تیزی سے وائرل ہوگیا اور ان پر کڑی تنقید شروع ہوگئی۔

شدید ردِعمل کے بعد، دانش تیمور نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا: "مجھے معلوم ہے کہ آپ سب ناراض ہیں، کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے عائزہ خان کی بے عزتی کی، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں۔"

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ "فی الحال" کا لفظ عام طور پر ہر بات میں استعمال کرتے ہیں، اور اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ اس وقت کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔ ان کا کہنا تھا، "میں ہمیشہ حال میں جیتا ہوں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا، کیونکہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے۔"

دانش تیمور کے بیان پر جہاں تنقید کی لہر جاری تھی، وہیں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئیں کہ کہیں ان کے اور عائزہ خان کے درمیان اختلافات تو نہیں؟ تاہم، اس معاملے کو مزید ہوا دینے کے بجائے، عائزہ خان نے دانش تیمور کے حق میں محبت بھرا تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، خدا ہمیں ہمیشہ ساتھ رکھے۔"

دانش تیمور کی وضاحت کے بعد بھی سوشل میڈیا پر دو مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی معذرت کو سراہا اور انہیں سپورٹ کیا، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے انہیں اپنے الفاظ کے چناؤ میں زیادہ احتیاط برتنی چاہیے۔

Danish Taimoor Clarifies His Use Of Filhal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Danish Taimoor Clarifies His Use Of Filhal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danish Taimoor Clarifies His Use Of Filhal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1505 Views   |   20 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 March 2025)

میں حال میں جیتا ہوں اس لئے۔۔ دانش تیمور 1 سے زائد شادیوں کی اجازت کا بول کر پھنس گئے ! ویڈیو پیغام جاری

میں حال میں جیتا ہوں اس لئے۔۔ دانش تیمور 1 سے زائد شادیوں کی اجازت کا بول کر پھنس گئے ! ویڈیو پیغام جاری ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں حال میں جیتا ہوں اس لئے۔۔ دانش تیمور 1 سے زائد شادیوں کی اجازت کا بول کر پھنس گئے ! ویڈیو پیغام جاری سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔