والد یہ برداشت نہ کرسکے اور۔۔ بھتے کی پرچیاں اور دھمکی آمیز کالز ! علی حیدر نے ماضی کے افسوس ناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا

Ali Haider Talking About Personal Life

"2013 اور 2014 میں ہر کسی کو بھتے کی پرچیاں مل رہی تھیں، مجھے بھی ملیں، دھمکیاں دی گئیں، مگر میں وہ پریشر برداشت نہیں کر سکا اور ملک چھوڑنا پڑا۔"

مشہور گلوکار و اداکار علی حیدر نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دھمکیاں ملنے، بھتے کی پرچیاں وصول ہونے اور والد کی موت کے بعد ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

"2010 کے بعد میں خاندانی مسائل کی وجہ سے میوزک سے پہلے ہی دور ہو چکا تھا اور نعت خوانی شروع کر دی تھی، مگر حالات نے مجھے مزید پریشان کر دیا!"

"لوگوں کو تو بھتے کی پرچیاں ملتی تھیں، مگر جب میرے گھر میں آکر بیٹھ گئے، تو والد برداشت نہ کر سکے!"

علی حیدر نے بتایا کہ 2013-14 میں جب کراچی میں بھتہ خوری اور جرائم عروج پر تھے، انہیں مسلسل دھمکیاں ملنے لگیں۔ "فون آتے، میرے گھر کا پتہ بتایا جاتا، اہل خانہ کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی جاتی۔"

"میرے والد پرنٹنگ پریس کا کام کرتے تھے، مگر دھمکیوں کے بعد وہ کاروبار ختم کرکے گھر بیٹھ گئے۔"

"ایک دن لوگ ہمارے گھر میں گھس کر بیٹھ گئے، والد سخت پریشان ہوئے، اور کچھ عرصے بعد انتقال کر گئے۔"

"وہ سکون سے دنیا سے چلے گئے، مگر اندر سے ٹوٹ چکے تھے!"

علی حیدر نے ان عناصر کے نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا، "یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کون کیا کر رہا تھا، سب کو معلوم ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ والدہ کے اصرار پر وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ امریکا منتقل ہو گئے، جہاں زندگی قدرے محفوظ تھی۔

Ali Haider Talking About Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Haider Talking About Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Haider Talking About Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   34 Views   |   25 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 February 2025)

والد یہ برداشت نہ کرسکے اور۔۔ بھتے کی پرچیاں اور دھمکی آمیز کالز ! علی حیدر نے ماضی کے افسوس ناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا

والد یہ برداشت نہ کرسکے اور۔۔ بھتے کی پرچیاں اور دھمکی آمیز کالز ! علی حیدر نے ماضی کے افسوس ناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد یہ برداشت نہ کرسکے اور۔۔ بھتے کی پرچیاں اور دھمکی آمیز کالز ! علی حیدر نے ماضی کے افسوس ناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔