ہمارے بال ہمارے جسم اور خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، بالوں کے بغیر ہماری خوبصورت آدھی ہو جاتی ہے ،اسی لئے بالوں کے حسن اور ان کو لمبا، گھنا اور حسین بنانے کے لئے خواتین وحضرات طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔ ہمارے بال سیلز(خلیوں) سے مل کر بنے ہیں، جو کہ پروٹین پر مشتمل ہیں ۔جیسا کہ کیراٹن، اور جسے مستقل نگہداشت اور غذائیت کی ضرورت ہے۔ جیسے کہ وٹامنز اور منرلز ،تاکہ آپ کے بال لمبے گھنے اورمضبوط ہوجائیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیا ایسا کھائیں کہ آپ کے بال تیزی سے بڑھیں، یہاں ہم آپ کو ایسی غذائیں بتائیں گے جس کو کھا کر آپ اپنے بالوں کی بہترین نشونما کر سکتے ہیں۔
چقندر
چقندر کے جوس میں کیلشئیم، پوٹاشئیم، اور پروٹین شامل ہیں۔اس کے ساتھ وٹامن بی اور سی بھی شامل ہیں،یہ بالوں کی نشونما کے لئے اہم ترین غذائی اجزاء ہیں۔ چقندر کا جوس آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ الفلفا جوس، پالک کا جوس، گاجر کا جوس،اور لیٹس جوس بھی آپ کے بالوں کو صحت مند رکھتا ہے۔
گاجر
آپ اپنے بالوں کی نشونما کے لئے گاجر کا جوس پی سکتے ہیں ، بال ہمارے جسم میں سب سے تیزی سے نشونما پانے والے ٹشوز پر مشتمل ہیں۔ یہ ہماری کھوپڑی کو قدرتی طور پر سیبم آئل بنانے میں مدد کرتا ہے۔ سیبم آئل آپ کی جڑوں کو صحت مند کر کے بالوں کی نشونما میں کام آتا ہے۔
ہڈیوں کی یخنی
یخنی کولیجن، پروٹین، اور امینو ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے، یہ بالوں کی نشونما کے لئے سب سے پرفیکٹ غذا ہے۔
السی کے بیج
السی کے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جو کہ بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں اور بالوں کی نشونما بڑھاتے ہیں۔ آپ ایک کھانے کا چمچ تازہ پسے ہوئے السی کے بیج ایک گلاس پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کریں ،اسے آپ اسموتھی،سلاد اور سوپ میں بھی ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں۔
پالک
ایک مطالعے سے یہ بات ثابت ہو ئی ہے کہ خواتین میں وٹامن ڈی 2 اور آئرن کی کمی سے بال گرنا شروع ہوتے ہیں۔ پالک آپ کے بالوں کو گرنے سے روکتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی اور بہت زیادہ مقدار میں آئرن موجود ہو تا ہے۔
اپنی سلاد میں پالک شامل کریں اس کے ساتھ ساتھ مشروم،سخت ابلے ہوئے انڈے شامل کر کے کھائیں ان دونوں چیزوں میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے جو بالوں کے گرنے کو روکتا ہے۔
Read Blog about ہر طرح کے ٹوٹکے آزما لیے،بالوں کا گرنا ختم نہیں ہوتا تو پھرجانیے کہ بالوں کی نشونما اور انہیں گرنے سے بچانے کے لئے 5 اہم غذائیں کون سی ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہر طرح کے ٹوٹکے آزما لیے،بالوں کا گرنا ختم نہیں ہوتا تو پھرجانیے کہ بالوں کی نشونما اور انہیں گرنے سے بچانے کے لئے 5 اہم غذائیں کون سی ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.