ابو نے کرکٹ کے سارے انعام توڑ دیے تھے۔۔ والد نے ٹیکسی چلا کر ہمیں پالا! حارث رؤف کھلاڑی کیسے بنے؟ اپنی کہانی سنادی

جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو والدین چاہتے ہیں بچہ پڑھائی لکھائی پر توجہ دے تاکہ باشعور ہوسکے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے۔ کچھ ایسے بچے بھی ہوتے ہیں جنھیں شعور کے لئے تو تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن پیسے کمانے کے لئے وہ کوئی ایسا شعبہ چننا پسند کرتے ہیں جس میں ہنر یا مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا مایہ ناز کھلاڑی حارث رؤف کے ساتھ جن کے والدین بچپن میں ان کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف تھے۔

“سب ماں باپ کی طرح میرے والدین بھی چاہتے تھے کہ میں پڑھائی میں اچھا بنوں اور کامیاب زندگی گزاروں اسی لئے ابا کرکٹ کھیلنے پر غصہ کرتے تھے۔ ایک بار میچ کھیل کر واپس آیا تو دیر ہوگئی تھی اور ابا نے میرے سارے انعامات توڑ کر پھینک دیے تھے مجھے اس بات سے بہت دکھ ہوا تھا“

یہ کہنا ہے مشہور باؤلر حارث رؤف کا جو اس وقت پاکستان کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ خاص طور پر حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹ لینے کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئے ہیں۔ البتہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والا یہ نوجوان ایک ایسے گھر سے تعلق رکھتا ہے جسے چلانے کے لئے ان کے والد کو کڑی محنت کرنی پڑی۔

ڈھائی سو روپے یومیہ پر نوکری کرتا تھا

حارث رؤف نے اپنے بارے میں جیو نیوز کو انٹرویو دیتے بتایا کہ “میں صرف ڈھائی سو روپے یومیہ پر بازار میں سیلز مین تھا۔ اسی پیسوں سے کالج کی پڑھائی کا خرچ پورا کرتا تھا لیکن دل میں کرکٹ کی لگن تھی جو ایک دن میدان میں لے آئی“

ٹیکسی چلا کر بچے پالے

حارث رؤف کے والد محمد رؤف 27 برسوں سے ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں۔ انھوں نے بھی انٹرویو میں بتایا کہ بچے پالنے کے لئے کڑی محنت کی۔ گھر کرایہ کا تھا اس لئے ویلڈنگ کے کام سے کرایہ دیتے تھے جبکہ ٹیکسی چلا کر گھر کا باقی خرچہ پورا کرتے تھے۔ اب بیٹے کو کامیاب دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ حارث رؤف کی والدہ کا بھی کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے یہ مقام حاصل کرنے کے لئے کڑی محنت کی ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ آگے بھی حارث خوب ترقی کرے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔

Abbu Ne Cricket Ke Sary Inamat Tor Diye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abbu Ne Cricket Ke Sary Inamat Tor Diye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abbu Ne Cricket Ke Sary Inamat Tor Diye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2501 Views   |   11 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ابو نے کرکٹ کے سارے انعام توڑ دیے تھے۔۔ والد نے ٹیکسی چلا کر ہمیں پالا! حارث رؤف کھلاڑی کیسے بنے؟ اپنی کہانی سنادی

ابو نے کرکٹ کے سارے انعام توڑ دیے تھے۔۔ والد نے ٹیکسی چلا کر ہمیں پالا! حارث رؤف کھلاڑی کیسے بنے؟ اپنی کہانی سنادی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ابو نے کرکٹ کے سارے انعام توڑ دیے تھے۔۔ والد نے ٹیکسی چلا کر ہمیں پالا! حارث رؤف کھلاڑی کیسے بنے؟ اپنی کہانی سنادی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔