بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

تارا میرا کا پودا پاک و ہند میں عام طور پر جو یا چنے کے پودے کے ساتھ اگایا جاتا ہے اس کا پھل مولی سے چھوٹے سائز کا ہوتا ہے اس کے پتے بھی مولی کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ذائقے کے اعتبار سے یہ قدرے ترش ہوتا ہے اور اس کے بیجوں سے 30 سے 35 فی صد تک تیل نکالا جا سکتا ہے ۔ یہ تیل مختلف حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے-

تارا میرا کے تیل کے فوائد

تارا میرا کا تیل پکوان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ وہ جلد اور دوسرے کئی حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے-

تارا میرا کے تیل کے جلد پر اثرات

اس کے جلد پر بہت بہتر اثرات ہوتے ہیں۔ یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ اس کی بہترین اینٹی فنگل خصوصیات کے سبب یہ جلد پر کسی بھی قسم کے فنگل انفیکشن سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی سیپٹک بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں ایسے وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- یہ جلد پر لگنے کی صورت میں بعض افراد میں جلن کا باعث ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مساج کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس سے جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے-

تھکن کو اور ذہنی دباؤ کو دور کرے

تارا میرا کے تیل کے مساج سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے اس وجہ سے ذہنی دباؤ یا تھکن کی صورت میں اگر اس تیل سے مساج کیا جائے تو اس سے نہ صرف تھکن دور ہوتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے-

بال لمبے اور گھنے کرے

تارا میرا کے تیل کے بالوں پر حیرت انگیز اثرات ہوتے ہیں یہ نہ صرف بال لمبے اور گھنے کرتا ہے بلکہ خشکی اور سکری کا خاتمہ بھی کرتا ہے اس کو استعمال کرنے کے لیے تارا میرا کے تیل کے چند قطروں کو اپنے شیمپو یا بالوں میں لگانے کے کسی بھی تیل میں شامل کر لیں اور نہانے سے قبل اس کو ہفتے میں ایک بار دو گھنٹے قبل لگا لیں -تارا میرا کے تیل سے سر کی جوؤں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے

ذیابطیس کے مریضوں کی جلد پر خارش یا فنگل انفیکشن کے ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں- ایسے مریض اگر تارا میرا کے تیل کو جلد پر باقاعدگی سے لگائیں تو اس انفیکشن کے امکانات میں واضح کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں-

تارا میرا کا تیل بینائی کے لیے مفید

تارا میرا کے تیل میں لیوٹن نامی ایک مادہ موجود ہوتا ہےجو کہ بینائی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس وجہ سے کھانے کے تیل میں چند قطرے تارا میرا کے تیل کے شامل کرنے سے اس کے اندر اس کی طاقت چلی جاتی ہے اور کمزور بینائی والے افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے-

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے

جو لوگ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنی غذا میں تارا میرا کے تیل کو شامل کریں جس سے ان کے جسم کا میٹا بولزم تیز ہوتا ہے اور اس وجہ سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے- وزن کم کرنے کے خواہشمند لوگ تارا میرا کا ساگ بھی کھانے میں پکا کر استعمال کر سکتے ہیں جو کہ وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے-
بشکریہ : ہماری ویب

Tara Meera Oil Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tara Meera Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tara Meera Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9947 Views   |   12 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔