سلام ہے ان خواتین کو جو گھر کے ساتھ ۔۔ احمد علی بٹ نے گھروں میں موجود خواتین کی کن الفاظ میں تعریف کی؟ ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کا تعلق ایک مضبوط خاندان سے ہے۔ ان کی دادی میڈم نور جہاں اور ان کی والدہ ظل ہما دونوں سپر اسٹار رہ چکی ہیں اور لوگ ان کے ہنر کی وجہ سے اب بھی ان سے محبت اور انکی تعریف کرتے ہیں۔

احمد علی بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان بھی ایک بہت مضبوط اور مثبت سوچ رکھنے والی خاتون ہیں جو پہلے اداکاری بھی کرچکی ہیں اور وہ اب بھی لوگوں کو اپنے خیالات اور انداز سے متاثر کرتی ہیں۔

احمد مسرت مصباح کے شو میں احمد علی بٹ مہمان بنے اور انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایسے گھرانے سے ہیں جہاں خواتین مردوں سے زیادہ باصلاحیت ہیں اور انہوں نے مردوں سے کہیں زیادہ پیسہ کمایا ہے۔ لیکن ہماری خواتین نے کبھی مردوں کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے ہمیشہ انہیں محفوظ بنایا حالانکہ خواتین زیادہ کامیاب تھیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد مجھے احساس ہوا کہ گھریلو ذمہ داریاں سنبھالنا ایک مشکل کام ہے۔ ایک گھریلو خاتون صرف اپنے خاندان کی بہتری کے لیے سوچتی اور کام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا ایک ہاوس وائف ہونا کیریئر چلانے سے کہیں زیادہ مشکل کام ہے۔ اس لیے انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف اور کہا کہ ان کی وجہ سے گھر میں بہت خوشحالی ہے۔

Ahmed Butt Praises House Women

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ahmed Butt Praises House Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ahmed Butt Praises House Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   771 Views   |   05 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

سلام ہے ان خواتین کو جو گھر کے ساتھ ۔۔ احمد علی بٹ نے گھروں میں موجود خواتین کی کن الفاظ میں تعریف کی؟ ویڈیو وائرل

سلام ہے ان خواتین کو جو گھر کے ساتھ ۔۔ احمد علی بٹ نے گھروں میں موجود خواتین کی کن الفاظ میں تعریف کی؟ ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلام ہے ان خواتین کو جو گھر کے ساتھ ۔۔ احمد علی بٹ نے گھروں میں موجود خواتین کی کن الفاظ میں تعریف کی؟ ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔