عمر کب واپس آئے گا؟ مسکان کا بھائی سے سوال! عمر شاہ کی اچانک موت پر شیراز کا دل گرفتہ پیغام

Shiraz And Muskan Emotional Video Remembering Umer Shah

پاکستان کے کم عمر مگر دلوں میں گھر کرنے والے ننھے اسٹار عمر شاہ کے اچانک انتقال نے آج صبح سوشل میڈیا کو سوگوار کر دیا۔ یہ افسوسناک خبر اُن کے بھائی احمد شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے بعد شوبز انڈسٹری اور مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ہر طرف سے اُن کی یادیں، تصاویر اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

چھوٹے پردے کے اس معصوم چمکتے ستارے کو نہ صرف ناظرین بلکہ مشہور فنکار اور ڈیجیٹل کریئیٹرز بھی بے حد چاہتے تھے۔ شانِ رمضان کے سیٹ پر اُن سے دوستی کرنے والے شیرارز اور مسکان نے اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت پر دل گرفتہ پیغام دیا۔

شیرارز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، یہ کہنا کتنا مشکل ہے کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہا۔ آج اسکول سے لوٹا تو یہ دل دہلا دینے والی خبر سنی کہ عمر ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو چکا ہے۔ وہ شانِ رمضان کی شوٹنگ کے دوران سب سے زیادہ محبت کرنے والا، خوش اخلاق اور فرمانبردار بچہ تھا۔ شو کے اختتام پر وہ بار بار کہتا تھا کہ سب کو بہت یاد کرے گا۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اس نیک روح کے لیے دعا کریں۔

مسکان نے روتے ہوئے شیرارز سے پوچھا، عمر کب واپس آئے گا؟ تو شیرارز نے نم آنکھوں کے ساتھ جواب دیا، عمر اب لوٹ کر نہیں آئے گا، وہ اپنے رب کے حضور جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین اس معصوم کلی کے لیے دعاؤں میں مصروف ہیں۔ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ اچانک جدائی شاید نظرِ بد کا نتیجہ ہے۔ مداح کہہ رہے ہیں کہ عمر شاہ کی موت صرف اُس کے خاندان کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک ناقابلِ یقین سانحہ ہے۔

Shiraz And Muskan Emotional Video Remembering Umer Shah

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shiraz And Muskan Emotional Video Remembering Umer Shah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shiraz And Muskan Emotional Video Remembering Umer Shah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1399 Views   |   15 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2025)

عمر کب واپس آئے گا؟ مسکان کا بھائی سے سوال! عمر شاہ کی اچانک موت پر شیراز کا دل گرفتہ پیغام

عمر کب واپس آئے گا؟ مسکان کا بھائی سے سوال! عمر شاہ کی اچانک موت پر شیراز کا دل گرفتہ پیغام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عمر کب واپس آئے گا؟ مسکان کا بھائی سے سوال! عمر شاہ کی اچانک موت پر شیراز کا دل گرفتہ پیغام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts