میرے ہاتھ کالے ہوگئے تھے اب یہ طریقہ استعمال کرتی ہوں صرف 7 دن میں رنگ گورا کرنے کا آسان طریقہ آزمائیں اور کریں اپنا رنگ جلد ہی صاف

خوبصورت نظر آنے کے لئے میک اپ کرنا لازمی ہوگیا ہے لیکن اگر آپ کا رنگ پہلے سے ہی نکھرا اور جلد بے داغ ہوگی تو آپ کو کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس آرٹیکل میں "kfoods" کے پڑھنے والوں کے لیے ایسا ابٹن بتایا جارہا ہے جس کے بعد خواتین کو کسی مصنوعی سہارے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ابٹن بنانے کا طریقہ

آدھا کپ بیسن لیں۔ دو کھانے کے چمچ ہلدی، آدھا کپ ٹماٹر کا رس اور دو لیموں کا رس نکال لیں۔ ان تمام چیزوں کو پلاسٹک یا شیشے کے ڈبے میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

استعمال کا طریقہ

صبح اٹھ کر بنائے ہوئے ابٹن سے ایک چمچ ابٹن نکال کر چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں اور سوکھ جانے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ رات کو سونے سے پہلے بھی اسی طریقے سے چہرہ اور ہاتھ صاف کریں۔

ابٹن کس طرح رنگت نکھارتا ہے؟

ٹماٹر جلد میں کولاجن یعنی وہ عنصر بڑھاتا ہے جس سے جلد زیادہ عرصے تک جوان رہتی ہے اس کے علاوہ دھوپ کے اثرات دور کرتا ہے، مردہ خلیات صاف کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔ لیموں بلیچنگ ایجنٹ کی طرح رنگت کا گورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ اس میں اینٹی بیکٹیریل اجزاء ہوتے ہیں جو دانے اور چہرے کی فالتو چکنائی کو ختم کرتے ہیں۔ ہلدی اور بیسن بھی رنگ کو گورا بنانے میں کافی تیزی سے کام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ابٹن میں صدیوں سے ان چیزوں کا استعمال ہوتا آرہا ہے۔

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   23392 Views   |   28 Nov 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میرے ہاتھ کالے ہوگئے تھے اب یہ طریقہ استعمال کرتی ہوں صرف 7 دن میں رنگ گورا کرنے کا آسان طریقہ آزمائیں اور کریں اپنا رنگ جلد ہی صاف and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میرے ہاتھ کالے ہوگئے تھے اب یہ طریقہ استعمال کرتی ہوں صرف 7 دن میں رنگ گورا کرنے کا آسان طریقہ آزمائیں اور کریں اپنا رنگ جلد ہی صاف) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.