قبروں کے درمیان کھانا کھاتے ۔۔ یہ انوکھا ریسٹورنٹ کس جگہ ہے جہاں کھانے کی میزوں کے درمیان قبریں بھی موجود ہیں؟

ریسٹورنٹس کو مختلف انداز سے بنایا اور سجایا جاتا ہے تاکہ وہ منفرد بھی لگیں اور صاف ستھرے بھی اور کھانے والے زیادہ سے زیادہ آئیں تاکہ کاروبار چلتا رہے۔

لیکن اگر آپ قبروں کے درمیان بیٹھ کر کھانا کھائیں تو کیسا لگے گا؟ خوفناک یا ذائقہ دار؟ آپ کو بتائیں ایک ایسا ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں قبروں کے درمیان کھانے کی میز لگائی گئی ہے اور لوگ کھانے کو خوب انجوائے کرکے کھاتے ہیں۔ کھانا کھانے کے لئے ریسٹورنٹ کا رُخ سب ہی کرتے ہیں۔ وہاں جا کر کھانے سے پہلے مینو کارڈ اور ریسورنٹ کی لوکیشن وہاں کی سجاوٹ اور دیگر چیزیں دیکھتے ہیں۔

پھول، پودے، بہترین کا فرنیچر کسی بھی ریسٹورنٹ کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں۔ لیکن بھارت میں ایک ایسا بھی ریسٹورنٹ ہے جو قبرستان کے اطراف بنایا گیا ہے اور وہاں کھانے کی میزوں کے درمیان باقاعدہ قبریں بنی ہوئی ہیں۔ یہاں کے مالک کرشنن کٹی نے جب یہاں اپنا کاربار شروع کرنے کا سوچا تو ان کو معلوم ہوا کہ یہاں 16 ویں صدی کے عظیم مسلمان بُزرگ کی قبر ہے جس کو توڑنا شاید ان کے لئے خطرہ ثابت ہوگا۔ پھر انہوں نے وہاں کچھ روز تک روزانہ دورہ کیا اور مشاہدہ کیا کہ یہاں میں ریسٹورنٹ بنا لیتا ہوں لیکن قبریں نہیں توڑوں گا اور ان کو مزید پختہ کردوں گا۔

کرشنن کٹی کے ذہن میں یہ بات تھی کہ ہوسکتا ہے اگر میں ایسا کروں تو جو اتنے لوگ اس بزرگ کو ماننے والے ہیں وہ میرے حق میں بھی دعا کریں، بہرحال اس نے اپنے پلان کے ماطبق یہاں ریسٹورنٹ کھولا اور قبروں کی سائیڈوں میں سٹیل اور لوہے کی ڈنڈیاں لگوا دیں اور خوبصورت چادریں یہاں ڈلوا دیں۔ یہ نیو لکی ریسسٹورنٹ کئی سالوں سے بھارت میں بہت مشہور ہے۔ یہاں کسی قسم کی کوئی گندی اور کم کوالٹی کی چیزیں نہیں دی جاتی اور کھانا صاف ستھرے انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جو بھی یہاں پہلی مرتبہ اتا ہے اس کو لگتا ہے کہ وہ کسی درگاہ پر آگیا جبکہ یہ اصل میں ریسٹورنٹ ہے۔انوکھا سا یہ ریسٹورنٹ بھارت کے شہر احمدآباد میں ہے۔

Qabron Ke Darmayan Restaurant

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Qabron Ke Darmayan Restaurant and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabron Ke Darmayan Restaurant to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2465 Views   |   10 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

قبروں کے درمیان کھانا کھاتے ۔۔ یہ انوکھا ریسٹورنٹ کس جگہ ہے جہاں کھانے کی میزوں کے درمیان قبریں بھی موجود ہیں؟

قبروں کے درمیان کھانا کھاتے ۔۔ یہ انوکھا ریسٹورنٹ کس جگہ ہے جہاں کھانے کی میزوں کے درمیان قبریں بھی موجود ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبروں کے درمیان کھانا کھاتے ۔۔ یہ انوکھا ریسٹورنٹ کس جگہ ہے جہاں کھانے کی میزوں کے درمیان قبریں بھی موجود ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔