شادی کے 18 سال بعد جب شوہر دوسری بیوی لے آئے تو۔۔ سلمیٰ ظفر کی ازواجی زندگی میں کیا معجزات ہوئے؟ خواتین کے لیئے سبق

Salma Zafar Talks About Her Husband Second Marriage And Divorce

پاکستان کی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم کا شمار ان باصلاحیت فنکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بے مثال اداکاری سے لاکھوں دل جیتے۔

حال ہی میں وہ مشہور ٹی وی شو مذاق رات میں مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، شوق، زندگی میں پیش آئے معجزات اور سب سے بڑھ کر اپنی محبت بھری مگر آزمائشوں سے گزرنے والی زندگی کے بارے میں دل کھول کر گفتگو کی۔

محبت میں دھوکہ، مگر امید باقی رہی:

سلمیٰ ظفر نے ایک تلخ حقیقت کا اعتراف کیا کہ انہیں محبت میں دھوکہ ملا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی۔

وہ کہتی ہیں، میں ہمیشہ اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہوں۔ جب مجھے دھوکہ ملا تو میں نے اس کے باوجود اپنے پیار کا انتظار کیا۔ دل ضرور ٹوٹا، لیکن امید نہ چھوڑی۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جب آپ محبت میں سب کچھ دے رہے ہوں اور بدلے میں وہی شدت نہ ملے تو انسان تھوڑا ٹوٹ سا جاتا ہے۔ لیکن وہ ثابت قدم رہیں، انتظار کرتی رہیں کہ شاید محبت لوٹ آئے… اور آخرکار وہ لوٹ آئی۔

شوہر کی دوسری شادی — صبر کی انتہا:

سلمیٰ ظفر نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ ان کے شوہر نے شادی کے 18 سال بعد دوسری شادی کر لی۔ لیکن انہوں نے اس فیصلے کو برداشت کیا اور اس کا خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا، اگر آپ کسی سے سچی محبت کرتے ہیں، تو آپ کو اس کی ہر خامی، ہر فیصلہ قبول کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، محبت صرف خوبصورت لمحوں کا نام نہیں، بلکہ قربانی، برداشت اور صبر کا دوسرا نام ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے شوہر کی دوسری شادی ختم ہو گئی، اور وہ دوبارہ مکمل طور پر سلمیٰ ظفر کی زندگی کا حصہ بن گئے۔

نہ شکایت، نہ بددعا:

سلمیٰ نے نہایت وقار اور بلند ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا، میں نے اس عورت کے لیے کبھی بددعا نہیں کی، اور نہ ہی میرے کسی عمل یا بات کا اس کی طلاق سے کوئی تعلق ہے۔ میں نے بس خاموشی سے صبر کیا۔

سبق جو ہمیں ملتا ہے:

سلمیٰ ظفر کی کہانی صرف ایک فنکارہ کی نہیں، ایک عورت کی ہے جو محبت میں ٹوٹی، مگر بکھری نہیں۔ جو بول سکتی تھی، مگر خاموش رہی۔ جو بدلہ لے سکتی تھی، مگر معاف کر گئی۔ ان کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ؛

محبت میں صرف لینا نہیں، دینا بھی ہوتا ہے۔

صبر کمزوری نہیں، اصل طاقت ہے۔

سچی محبت وقت کے ساتھ واپس ضرور آتی ہے، اگر نیت خالص ہو۔

Salma Zafar Talks About Her Husband Second Marriage And Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Salma Zafar Talks About Her Husband Second Marriage And Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salma Zafar Talks About Her Husband Second Marriage And Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1287 Views   |   04 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 July 2025)

شادی کے 18 سال بعد جب شوہر دوسری بیوی لے آئے تو۔۔ سلمیٰ ظفر کی ازواجی زندگی میں کیا معجزات ہوئے؟ خواتین کے لیئے سبق

شادی کے 18 سال بعد جب شوہر دوسری بیوی لے آئے تو۔۔ سلمیٰ ظفر کی ازواجی زندگی میں کیا معجزات ہوئے؟ خواتین کے لیئے سبق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے 18 سال بعد جب شوہر دوسری بیوی لے آئے تو۔۔ سلمیٰ ظفر کی ازواجی زندگی میں کیا معجزات ہوئے؟ خواتین کے لیئے سبق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔