اگر آپ پیروں کی بدبو سے تنگ ہیں تو مزید پریشان نہ ہوں، ان آسان نسخوں کو آزما کر دیکھیں

پاؤں سے بُوآنے کی وجہ پسینے کا آنا ہے اور پسینے کی وجہ سے پاؤں میں بیکٹیریا بنتے ہیں اور ہمیں ناگوار بو آنے لگتی ہے۔اگر آپ کے پاؤں سے بُو آتی ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو اس سے نجات کے لئے آسان نسخے بتائیں گے۔

پیروں کی صفائی :
اپنے پیروں کو مکمل طور پر دھولیں محض صابن لگاکر پانی بہا لینے سے فائدہ نہیں ہوگا ۔ اصل مقصد بیکٹیریا اور جلد کے بے جان خلیوں کو ختم کرنا ہے ۔ پیروں کی انگلیوں سے لیکر ایڑی تک برش یا چھوٹے تولیہ سے اچھی طرح رگڑ کر صاف کری، Exfoliateکریں ۔ عام صابن کی جگہ اینٹی بیکٹیریل صابن کو استعمال کریں ۔ دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کرلیں ۔ پیروں کی انگلیوں کے درمیان کی جگہ کو خشک کرنا نہ بھولیں ۔

بیکنگ سوڈا اور بے بی پاؤڈر :
جوتوں کے اندر بیکنگ سوڈا یا بے بی پاؤڈر اچھی طرح چھڑک لیں ۔ یہ دونوں ہی جوتوں کی بوکو ختم کردیتے ہیں ۔ یہ طریقہ انتہائی آسان ہے اور گھر پر رہتے ہوئے بغیر کسی دقت کے کیا جاسکتا ہے

بلیچ :
ایک گیلن 3.8لیٹر یا 16کپ نیم گرم پانی لیں ۔ دو کھانے کے چمچ بلیچ ملالیں ، اپنے پیروں کو دس منٹ کے لئے بھگودیں ۔سات دنوں تک روزانہ کریں ۔ نوٹ : اگر بلیچ سے آپ کے پیر خشک ہونے لگیں تو بے بی آئل سے مساج کرلیں ۔ بلیچ اور پانی کا مکسچر آپ اپنے جوتوں کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ جوتوں کو اچھی طرح مکسچر میں بھگودیں ، آدھے گھنٹے کے بعد صاف پانی سے دھولیں اور خشک کرلیں ۔

ہینڈ سینیٹائزر:
تھوڑا سا Hand Sanitizerلے کر اپنے پیروں پر مل لیں ۔ یہ آپ کے پیروں کے جراثیم کا خاتمہ کردے گا اور بیکٹیریا کی نشوونما کو روک دے گا ۔ اچھی کوالٹی کا Sanitizerخریدیں ، استعمال کے بعد پیروں کو خشک کرلیں۔

لیموں :
ایک گملہ لیں، اس میں نیم گرم پانی ڈال لیں اور ایک لیموں کا جوس بھی شامل کرلیں ۔ اب اپنے پیروں کو پندرہ منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں ۔ لیموں کی جگہ پودینے کا تیل پانچ قطرے بھی ڈال سکتے ہیں ۔ پیروں کو نکالنے کے بعد خشک کرلیں ۔ اس کے استعمال سے پیروں کی بو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

How To Get Rid Of Smelly Feet

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Get Rid Of Smelly Feet and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Get Rid Of Smelly Feet to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5272 Views   |   22 Oct 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ پیروں کی بدبو سے تنگ ہیں تو مزید پریشان نہ ہوں، ان آسان نسخوں کو آزما کر دیکھیں

اگر آپ پیروں کی بدبو سے تنگ ہیں تو مزید پریشان نہ ہوں، ان آسان نسخوں کو آزما کر دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ پیروں کی بدبو سے تنگ ہیں تو مزید پریشان نہ ہوں، ان آسان نسخوں کو آزما کر دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔