آسوگاندھا ایک کرشماتی جڑی بوٹی۔۔۔ دنگ کردینے والے فوائد ضرور جانیں

ہر کام وقت پر کرنا ہے اور ہر چیز میں سب سے آگے بڑھنا ہے، مگر صحت کا خیال نہیں رکھنا ہے یہ آج کل ہم لوگوں کی سب سے بڑی کمزوری ہے جس کو ختم کرنے کے لئے ہم وقتی طور پر دواؤں کا استعمال کرلیتے ہیں اور بعدازاں ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دوائیوں سے زیادہ اگر ہم قدرتی جڑی بوٹیوں کو استعمال کریں اور ان سے فائدے اٹھائیں تو ہمیں کبھی ڈاکٹروں کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک ایسی جڑی بوٹی (اسوگاندھا) کے بارے میں جو قدرتی طور پر ایک کرشماتی جڑی بوٹی ہے جس کے فائدے کے-فوڈز نے آپ کو پہلے بھی بتائے ہیں اور آج ایک مرتبہ پھر بتا رہے ہیں تاکہ آپ خود کو مزید صحت مند بنا سکیں۔

اسوگاندھا فائدے مند کیوں؟

اسوگاندھا میں الکلاؤیڈز، سٹریوڈائل لیکٹونز، اینٹی ٹیومر مرکبات، سپونیئنز، اینٹی سٹریس انزائمز ، ٹا نکس، اینژیولیٹک اور اینٹی آرتھریٹک خصوصیات پائے جاتے ہیں جو آپ کے سنگین مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کرشماتی فوائد:

٭ جنسی کمزوری:

اسوگاندھا مرد و خواتین دونوں کے ہارمونز کوکنٹرول رکھتا ہے اور ان میں ہونے والی جنسی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ اس کا استعمال شادی شدہ جوڑوں کے لئے بھی بہت فائدے مند ہے، یہ ان کے جسم کو مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے۔

٭ ڈپریشن:

ڈپریشن کے مریضوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ رات بھر اسوگاندھا کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح اٹھ کر نہارمنہ پی لیں اس سے نہ صرف آپ کی ڈپریشن ختم ہوگی بلکہ ذہنی سکون بھی ملے گا۔

٭ نیند/ بےخوابی:

کچھ لوگوں کو رات میں نیند نہ آنے کی بیماری ہو جاتی ہے جس کو ہم انسونمیا کہتے ہیں اور وہ جن لوگوں کو بے خوابی کا مسئلہ ہوتا ہے، خواب نظر نہیں آتے ہیں ان کے لیے یہ اسوگاندھا بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ نیند کی گولیاں کھانے سے اچھا ہے کہ آپ رات سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ آسوگاندھا پاؤڈر ملا کر پئیں۔ نیند بھی اچھی آئے گی اور دماغی سکون بھی ملے گا۔

٭ اعصابی نظام اور مدافعتی نظام:

اس جڑی بوٹی کے پاؤڈر کو کھانے میں مصالحے کے طور پر استعمال کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے اور اعصابی نظام بھی کیونکہ اس میں ریلکسنٹس ہوتے ہیں جو نہ صرف سکون فراہم کرتے بلکہ جسم کو اتنی طاقت دیتے ہیں کہ وہ جراثیموں کے حملے سے بچ سکے اور وائرل انفیکشنز بھی نہ ہوں۔ ساتھ ہی یہ دماغ اور جسم کے تعلق کو بہتر کرنے کے لئے اعصاب کو مضبوط بنا دیتا ہے۔

٭ دل کے امراض کے لئے:

آسوگاندھا میں دل کے تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔ یہ دل کے امراض کی ہر دوائی میں استعمال ہونے وال ی ایک عام جڑی بوٹی ہے۔ اس لئے اگر آپ اپنے دل کو ہارٹ اٹیک سے بچانا چاہتے ہیں تو اس جڑی بوٹی کو ضرور استعمال کریں۔ کھانے میں مصلاحے کے طور پر کھائیں یا پھر بغیر ملائی والے دودھ میں ایک چمچ آسوگاندھا پاؤڈر مکس کرکے دن میں دو مرتبہ پیئیں۔

٭ کینسر:

کینسر کو ختم کرنے کے لئے یقیناً کوئی دوائی نہیں ہے، لیکن آسوگاندھا اینٹی کینسر سمجھا جاتا ہے۔ سینے کا کینسر ہو یا گلے کا، جس قسم کا بھی کینسر ہو یہ جڑی بوٹی آپ کی بڑی مدد کرسکتی ہے اس لئے اس کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔

Aswghanda Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aswghanda Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aswghanda Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Misbah  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4342 Views   |   25 Oct 2021
About the Author:

Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آسوگاندھا ایک کرشماتی جڑی بوٹی۔۔۔ دنگ کردینے والے فوائد ضرور جانیں

آسوگاندھا ایک کرشماتی جڑی بوٹی۔۔۔ دنگ کردینے والے فوائد ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آسوگاندھا ایک کرشماتی جڑی بوٹی۔۔۔ دنگ کردینے والے فوائد ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔