کیا آپ ادرک کے جادواثر کمالات سے واقف ہیں؟کس طرح یہ آپ کے جسمانی نظام کو مضبوط بناکر بیماریوں سے بچاتی ہے؟

ادرک کو باکمال اور جادوئی سبزی کا درجہ حاصل ہے۔ ادرک دورانِ سفر متلی اور چکر کے لئے بہترین سبزی مانی جاتی ہے اسکے علاوہ ادرک درد اور دیگر بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے ۔ ماہرین دن میں صرف دو گرام ادرک کھانے کی تجویز دیتے ہیں ۔ ادرک میں شامل وٹامنز، منرلز اور امائنوایسڈز جسم میں خون کی ترسیل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جسم میں اگر خُون کی ترسیل ٹھیک نہ ہو تو جہاں جلدی تھکاؤٹ محسوس ہوتی ہے وہاں دل سے جُڑی کئی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ایسے موقع پر ادرک کا استعمال خُون لیجانے والی نالیوں میں جمی چربی کو پھگلا سکتا ہے اور دل کے دورہ پڑنے کے چانسز کو کم کر سکتا ہے۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی:

ادرک قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس سے مالامال ہے جو سینے کی جکڑن بخار اور فلو میں نہایت فائدے مند ہے۔ بخار میں ادرک کی چائے بخار کی شدت کو کم کرتی ہے۔

جوڑوں کے درد کا علاج:

غذائی ماہرین کی نظر میں ادرک میں جنجرول نامی مرکب پایا جاتا ہے جو جوڑوں کے درد کی سوزش کو کم کرتا ہے گھٹنوں کے درد میں ادرک نہایت فائدے مند ہے. اس کے لئے خشک ادرک کا استعمال کریں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں سوزش ختم کرنے والی خاصیت کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔

پٹھوں کے کھچاؤ میں آرام:

کھلاڑیوں میں پٹھوں کا کھچاؤ ایک عام بات ہے، اس کے علاوہ جو لوگ جم کرتے ہیں یا وزن وغیرہ زیادہ اٹھاتے ہیں ۔ایک چمچ ادرک روزانہ کھانے سے درد میں پچیس فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

ہاضمے کے لئے اکسیر:

ادرک میں موجود (اینزائیم) زنجابین اہم پروٹین کو توڑ کر اسے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ادرک ھمارے پیٹ میں موجود گیس کو خارج کرتی ہے اور جسکی وجہ سے معدے میں بھاری پن نہیں ہوتا نظامِ ہاضمہ کے لیے ادرک ایک بہترین نسخہ ہے۔ اور نظام ہاضمہ بہتر ہونے سے وزن بڑھنے کی رفتار میں بھی کمی آجاتی ہے۔

ماہانہ ایام کے درد میں آرام:

ہر مہینے خواتین کواس تکلیف کا سامنا کرنا ہوتا ہے تکلیف کی وجہ سے جسمانی کفیت اور مزاج میں تلخی آ جاتی ہے۔ ادرک میں کچھ ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو اس تکلیف کو کم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں. وہ خواتین جن کو ماہانہ ایام کے دوران تکلیف ہوتی ہے یہ ٹوٹکا اُن کے لیے انتہائی مُفید ہے اُنہیں چاہیے ادرک کے قہوے میں کپڑا ڈبو کرناف سے نیچے پیٹ پر رکھیں اور ادرک کے قہوے میں شہد شامل کر کے پی لیں اس سے اُن کا خاطر خواہ افاقہ ہو گا

یادداشت کو بہتر بنائے:

ادرک الزائیمر جیسے دماغی مرض کو کم کرتی ہے۔ یہ دماغی خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی امراض کو بھی بڑھنے سے روکتی ہے۔ادرک ہمارے دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اورادرک میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور بایو ایکٹو کمپاونڈز دماغ میں دائمی سوزش پیدا کرنے والے عوامل کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ اور دماغی پریشانی کا اثر کم ہوتا ہے۔

Adrak Ke Kamalat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Ke Kamalat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Ke Kamalat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2484 Views   |   18 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

کیا آپ ادرک کے جادواثر کمالات سے واقف ہیں؟کس طرح یہ آپ کے جسمانی نظام کو مضبوط بناکر بیماریوں سے بچاتی ہے؟

کیا آپ ادرک کے جادواثر کمالات سے واقف ہیں؟کس طرح یہ آپ کے جسمانی نظام کو مضبوط بناکر بیماریوں سے بچاتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ ادرک کے جادواثر کمالات سے واقف ہیں؟کس طرح یہ آپ کے جسمانی نظام کو مضبوط بناکر بیماریوں سے بچاتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔