ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے روزانہ سبز الائچی کا شربت پئیں۔ الائچی کے 8 فائدے جنہیں جاننا ضروری ہے۔۔

خوشبودار ذائقے دار سبز الائچی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، یہ ثابت مصالحوں کی جان کہلائی جا سکتی ہے۔ کھانوں میں منفرد خوشبو اور ذائقے کے لئے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں کہلائی جا سکتی۔ یہ دنیا بھر میں پائی جاتی ہے، اس کے بےشمار طبی فوائد ہیں، یہ دو قسم کی ہوتی ہے ایک کالی بڑی الائچی اور ایک چھوٹی سبز الائچی ۔ دونوں ہی اپنی خصوصیات میں بے مثال ہیں ، سبز الائچی میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے، اسے خون کے الیکٹرولائٹس کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے، سبز الائچی بہترین اینٹی کینسر، اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کی حامل ہے چھوٹی الائچی کا استعمال زیادہ ترمیٹھی غذاؤں، چائے یا قہوؤں میں کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے میٹھی غذا خوش ذائقہ ہو جاتی ہیں اور اسے براہ راست کھانے سے منہ سے آنے والی ناگوار سانسوں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے اور سانس مہک اُٹھتی ہے، لیکن ہم یہاں سبز الائچی کے کچھ ایسے فوائد کے بارے میں جانیں گے جن سے اکثر لوگ لاعلم ہیں۔

چھوٹی الائچی کا استعمال کیسے کریں؟ کچھ فوائد :

1۔ ہچکی فوراً روکنے کے لئے

الائچی کا قہوہ ہچکی روکنے کے لئے ایک بہترین ٹوٹکہ ہے۔
2عدد الائچی کو اچھی طرح سے پیس لیں۔ چند پتے پودینے کے بھی لیں۔ ایک کپ پانی میں الائچی اور پودینہ ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔ نیم گرم ہی پی لیں۔ ہچکی فوری طور پر رک جائے گی۔

2۔ گردے کے ورم اور پیشاب کی جلن کے لئے

1چمچ آملہ کا جوس یا عرق، ایک چمچ کیلے کا پتا پسا ہوا اور ایک چمچ الائچی کے بیج پسے ہوئے لیں۔ ان تمام چیزوں کو ملا لیں اور دن میں 3 مرتبہ لیں۔ پیشاب کی جلن اور گردے کی تکلیف وغیرہ سے آرام ملے گا۔ الائچی کو اچھی طرح پیس لیں، دودھ میں اچھی طرح مکس کر لیں اور پئیں۔ اس سے پیشاب بھی زیادہ آئے گا۔ گردے صاف ہوں گے اور جلن بھی نہیں ہوگی۔

3۔ سردرد میں فوری آرام:

گرمیوں میں اکثر گرمی کی شدت سے سرمیں درد ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی کام کرنا مصیبت لگنے لگتا ہے ، ایسے میں الائچی آپ کے لئے آسان حل ہے۔ تھوڑے سے پانی میں الا ئچی کے چند دانے پیس لیں ۔ الائچی کا یہ پیسٹ ماتھے اور سر کے دوسرے حصوں پر لگائیں۔ سردرد سے فوری طور پر آرام ملے گا۔ کیونکہ اس کا اثر ٹھنڈا ہوتا ہے۔

4۔ ہیٹ اسٹروک اور لوسے بچاؤ :

چونکہ الائچی کا اثر ٹھنڈا ہوتا ہے اس لئے اس اس کو گرمیوں کے تمام مشروبات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ گرمیوں میں روزانہ الائچی کا شربت پئیں۔ اگرہوسکے تو اس میں بادام(رات کو بھگو کر اور چھلکے اتا کر)بھی شامل کرکے روز پئیں اور بچوں کو بھی پلائیں۔ آپ بادام چینی الائچی کو اچھی طرح پانی میں ابال کرپیس کر رکھ لیں۔ جب ضرورت ہو شربت بنا کر بی لیں یہ انتہائی مفید شربت ہے۔

5۔ معدہ میں درد اور تیزابیت اور بد ہضمی کے لئے:

دو الائچی پیس لیں اس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کردیں۔ ہر کھانے سے پہلے یا بعد میں لے لیں۔ گیس بھی نہیں ہوگی اور معدہ کا درد بھی نہیں ہوگا۔ 3 عدد الائچی، تھوڑی سی ادرک، چند دانے لونگ اور تھوڑا سا ثابت دھنیا لیں۔ ان کو اچھی طرح سے پیس کر پانی کے ساتھ لیں۔ یا ان کا قہوہ بنا کر دن میں 2 سے 3 بار پئیں۔ معدے کی تمام تکالیف بتدریج ختم ہو جائیں گی۔

6۔ خون کی کمی، ہائی بلڈ پریشر اور کمزوری کے لئے:

ایک چٹکی الائچی پسی ہوئی، اور ہلدی گرم دودھ میں شامل کرلیں۔ آپ اس میں چینی اور شہد بھی ملاسکتے ہیں۔ کمزوری دور کرنے کے لئے ہرروز رات کو سونے سے پہلے پئیں۔ چونکہ سبز الائچی میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے،اسی لئے اسے خون کے الیکٹرولائٹس کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے، الائچی کا استعمال خون کی ترسیل کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

7۔ موٹاپا کم اور پیٹ کی فالتو چربی پگھلانے کے لیے:

موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ ہے جبکہ بڑھا ہوا پیٹ شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتا ہے، موٹاپا اور پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سی ورزشیں بھی ہیں لیکن ہر انسان کے لیے جِم جانا یا ورزش کا وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا، چھوٹی الائچی کے قہوے کا باقاعدہ استعمال اگرکیا جائے تو اس سے نہ صرف کمر پتلی ہوتی ہے بلکہ وزن میں بھی کمی آتی ہے۔

8۔ زہریلے مادوں کے اخراج کے لیے:

الائچی اپنے ڈی ٹاکسِن کے عمل سے جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتی ہے، انہیں جسم سے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، متعدد امراض حتیٰ کہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

Choti Elaichi Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Choti Elaichi Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Choti Elaichi Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3076 Views   |   09 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے روزانہ سبز الائچی کا شربت پئیں۔ الائچی کے 8 فائدے جنہیں جاننا ضروری ہے۔۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے روزانہ سبز الائچی کا شربت پئیں۔ الائچی کے 8 فائدے جنہیں جاننا ضروری ہے۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے روزانہ سبز الائچی کا شربت پئیں۔ الائچی کے 8 فائدے جنہیں جاننا ضروری ہے۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔