جہاں پہلی شادی ناکام ہوئی تو دوسری شادی سے دنیا ہی بدل گئی ۔۔ مشہور اداکار جن کی شادی کے فیصلے نے اُن کی زندگی کو خوشگوار بنا دیا

شادی ایک انمول رشتہ ہوتا ہے جس کو قائم رکھنا میاں بیوی دونوں کے لیے ضروری ہے۔ اگر دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ایک دوسرے کی باتوں کواہمیت دیتے ہیں تو شادی کامیاب ہوتی ہے لیکن اگر جوڑے کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوجائیں تو بات طلاق تک چلی جاتی ہے۔

آج ہم ان مقبول اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جن کی پہلی شادی ناکام ہوئی تو وہیں دوسری شادی اتنی کامیاب ہوئی کہ مداح تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

1- اسد صدیقی اور زارا نور عباس

میڈیا انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کی پہلی شادی ماہم سے ہوئی تھی جس سے متعلق انہوں نے ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ وہ اپنی شادی کے 4 ماہ بعد بہت پریشان تھے۔ تاہم دونوں کی شادی زیادہ ماہ تک آگے نہ بڑھ سکی اور دونوں میں طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں ان کی زندگی میں زارا نور عباس آئیں اور اسد صدیقی نے اداکارہ سے دوسری بار شادی کی۔

جبکہ زارا نور عباس کی بھی اسد صدیقی سے دوسری شادی ہوئی جو کامیاب ہوئی۔

2- سیف علی خان

بھارت میں نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جو 13سال بعد 2004میں اختتام پر پہنچی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے ابراہیم اور سارا علی خان ہیں۔ طلاق کے بعد چار سال تک سیف تنہا رہے اور بالآخر 2008 میں ان کی زندگی میں کرینہ کپور نے انٹری دی۔ سیف اور کرینہ کپور شادی کے بعد سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں ساتھ ہی دونوں جوڑے کے دو خوبصورت بیٹے بھی ہیں۔

3- آمنہ شیخ

میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و سابقہ ماڈل آمنہ شیخ کی پہلی شادی سال 2005 میں معروف اداکار محب مرزا سے ہوئی جو 14 سال تک قائم رہی۔ بعد ازاں سال 2019 میں دونوں کے مابین کسی نجی معاملے کی وجہ سے علیحدگی ہوگئی۔لیکن اب آمنہ شیخ دوسری بار شادی کر چکی ہیں اور کامیاب ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

4- سنجے دت

بھارتی فلم انڈسٹری کا مشہور نام سنجے دت نے بھی اپنی زندگی میں 2 شادیاں کیں جن میں پہلی ناکام جبکہ دوسری ان کے حق میں شاندار ثابت ہوئی۔

اداکارہ سنجے دت اور ان کی سابقہ اہلیہ کا ریہا پیلائی کا تعلق 1998ءمیں قائم ہوا جو 2005 تک رہا۔ 2008ءمیں سنجے دت نے منیاتا کے ساتھ شادی کی اور دو سال بعد ان کے ہاں جڑواں بہن بھائی کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام اقرا اور بیٹے کا نام شہران رکھا ہے۔

Pehli Shadi Nakam Hui To

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pehli Shadi Nakam Hui To and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pehli Shadi Nakam Hui To to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3174 Views   |   08 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

جہاں پہلی شادی ناکام ہوئی تو دوسری شادی سے دنیا ہی بدل گئی ۔۔ مشہور اداکار جن کی شادی کے فیصلے نے اُن کی زندگی کو خوشگوار بنا دیا

جہاں پہلی شادی ناکام ہوئی تو دوسری شادی سے دنیا ہی بدل گئی ۔۔ مشہور اداکار جن کی شادی کے فیصلے نے اُن کی زندگی کو خوشگوار بنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جہاں پہلی شادی ناکام ہوئی تو دوسری شادی سے دنیا ہی بدل گئی ۔۔ مشہور اداکار جن کی شادی کے فیصلے نے اُن کی زندگی کو خوشگوار بنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔