طلاق کے بعد پھر کبھی دوسری شادی نہیں کی ۔۔ شوبز کے 5 مشہور اداکار جنہوں نے طلاق کے بعد دوسری شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ، وجہ کیا بنی؟

شوبز انڈسٹری میں ہونے والی طلاقیں مداحوں کے لیے کسی چونکا دینے والی خبر سے کم نہیں ہوتیں کیونکہ یہ یقینی طور پر ایک ایسی چیز ہے جسے ہمارے معاشرے میں غلط سمجھا جاتا ہے۔لیکن زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے اور شوبز سیلیبرٹیز اپنے کیرئیر میں آگے بڑھ جاتی ہیں۔

اگرچہ تفریحی صنعت میں بہت سی ایسی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے دوبارہ شادی کرنے اور اپنی زندگی کو نئے سرے سے شروع کرنے کا انتخاب کیا لیکن دوسری جانب بہت سے ایسی مشہور شخصیات بھی ہیں جنہوں نے دوبارہ شادی نہ کرنے کے فیصلے کو ترجیح دی اور پھر کبھی شادی کے بندھن میں نہیں بندھے۔

آج ہم ان اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے طلاق کے بعد دوسری شادی نہیں کی۔

1- ہریتھک روشن

مایہ ناز بھارتی سپر اسٹار اور ڈانسر ہریتھک روشن کی طلاق کو بھی 7 برس گزر چکے ہیں۔ انہوں نے سال 2000 میں سوسین نامی خاتون سے شادی کی تھی اور 14 سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔

2- کرشمہ کپور

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کرشمہ کپور کا شمار بھی ان سیلیبرٹیز میں ہوتا ہے جنہوں نے طلاق کے بعد دوسری شادی نہیں کی۔ کرشمہ کپور نے اپنےسابقہ شوہر اور مشہور بزنس مین سنجے کپور سے سال 2014 میں طلاق لی۔ دونوں جوڑی کی شادی 9 سال تک ہی چل سکی۔

3- حنا دلپزیر

ڈرامہ سیریل بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی مقبول پاکستانی اداکارہ حنا دلپزیر کی شادی بھی چند سال ہی چل سکی۔ حنا دلپزیر کئی انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ جب ان کی طلاق ہوئی تب ان کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ حنا دلپذیر نے بتایا تھا کہ انہیں شوہر نے ایک دن غصے میں آکر طلاق دے دی تھی تاہم انہوں نے غصے کی وجہ بیان نہیں کی تھی۔ تاہم پھر حنا دلپزیر نے دوسری نہیں کی۔

4- نوین وقار

اداکارہ نوین وقار 23 اگست 2012 کو ڈائریکٹر اور اداکار اظفر علی کے ساتھ شادی کے بندھین میں بندھیں تھیں بعد ازاں دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو معاملے کی وجہ سے طلاق ہوئی۔ نوین وقار اب سنگل ہیں اور دوسری شادی انہوں نے نہیں کی۔

5- ماہرہ خان

سپر اسٹار ماہرہ خان کی شادی علی اسکری سے 13 جولائی 2007 کو ہوئی، سال 2009 میں ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور پھر 2015 میں ماہرہ خان اور علی اسکری کے درمیان راہیں جدا ہوگئیں۔ ماہرہ خان اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئیں اور پھر دوسری شادی کا نہیں سوچا۔

Dosri Shadi Nhe Ki

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dosri Shadi Nhe Ki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dosri Shadi Nhe Ki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3686 Views   |   13 Jan 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

طلاق کے بعد پھر کبھی دوسری شادی نہیں کی ۔۔ شوبز کے 5 مشہور اداکار جنہوں نے طلاق کے بعد دوسری شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ، وجہ کیا بنی؟

طلاق کے بعد پھر کبھی دوسری شادی نہیں کی ۔۔ شوبز کے 5 مشہور اداکار جنہوں نے طلاق کے بعد دوسری شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ، وجہ کیا بنی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طلاق کے بعد پھر کبھی دوسری شادی نہیں کی ۔۔ شوبز کے 5 مشہور اداکار جنہوں نے طلاق کے بعد دوسری شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ، وجہ کیا بنی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔