وہ سخت داغ بھی نکل جائیں جو پہلے نہیں نکلتے تھے.. ضدی دھبوں کو صاف کرنے کے سستے اور آزمودہ ٹوٹکے

مہنگے سے مہنگے ڈٹرجنٹ بھی استعمال کر لیں پھر بھی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ کپڑوں پر جو داغ لگ گئے ہیں وہ دھلنے کے بعد صاف ہوجائیں گے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ مہنگے واشنگ پاؤڈر خریدا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ آج ہم کچھ ایسا ٹپس دیں گے جس سے آپ کے کپڑوں سے سخت اور ضدی داغ بھی نکل جائیں گے۔

پیناڈول یا ڈسپرین کی گولی

اگر آپ کپڑے واشنگ مشین میں دھوتے ہیں تو سرف ڈالتے ہوئے 2 گولی ڈسپرین یا پیناڈول بھی توڈ کر ڈال دیں۔ یہ گولیاں سخت داغ پر ہتھوڑے کا کام کریں گی اور داغ کپڑے چھوڑ دیں گے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور کپڑے دھوتے ہوئے اسے استعمال کرنا کافی پرانی روایت ہے۔ البتہ اس کا صحیح استعمال بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ داغ والے کپڑے کو سرف اور بیکنگ سوڈا ملے پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح کسی برش سے رگڑ کر صاف پانی سے کھنگال لیں۔ وہ داغ جو دھلنے کے بعد بھی پیچھا نہیں چھوڑتے اس بار ضرور نکل جائیں گے۔

سرکہ

اسی طرح سرکہ بھی داغ نکالنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اسے کپڑے بھگوتے ہوئے ڈالنے سے داغ نکل آتے ہیں اس کے علاوہ دھلنے کے بعد کھنگالتے ہوئے بھی سرکہ والے پانی میں بھگونے سے کپڑے میں پیلاہٹ ختم ہوجاتی ہے اور ناگوار بو بھی ختم ہوجاتی ہے۔

Kapron Se Dagh Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kapron Se Dagh Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kapron Se Dagh Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1863 Views   |   20 Oct 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

وہ سخت داغ بھی نکل جائیں جو پہلے نہیں نکلتے تھے.. ضدی دھبوں کو صاف کرنے کے سستے اور آزمودہ ٹوٹکے

وہ سخت داغ بھی نکل جائیں جو پہلے نہیں نکلتے تھے.. ضدی دھبوں کو صاف کرنے کے سستے اور آزمودہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ سخت داغ بھی نکل جائیں جو پہلے نہیں نکلتے تھے.. ضدی دھبوں کو صاف کرنے کے سستے اور آزمودہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔