بالغ لڑکے لڑکیوں کے چہرے کی دانے اور داغ دھبے کیسے ختم ہو سکتے ہیں؟ جانیئے وہ آزمودہ نسخے جو کر دیں سب کی مشکل آسان

لڑکے اور لڑکیوں میں بالغ ہونے کے بعد چہرے پر نارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے دانے نکلنا اور ان دانوں کے داغوں کا چہرے پر رونما ہونا ایک عام بات ہے، لیکن یہ دانے اور دھبے لڑکے اور لڑکیوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں کیونکہ یہ بدنما دکھائی دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایسے آزمودہ نسخے جن کے استعمال سے آپ کی جلد ہو جائے گی دانوں اور دھبوں سے ایک دم صاف اور شفاف، طریقہ کار جاننے کے لئے اس تحریر کو آخر تک پڑھیں۔

• چہرے کے دانے اور داغ دھبے دور کرنے کے لئے بہترین نسخے

مختلف کریموں کی مدد سے دانے تو ختم ہوجاتے ہیں البتہ ان کے نشانات باقی رہ جاتے ہیں ۔ جو چہرے کو بدصورت اور بدنما ظاہر کرتے ہیں لیکن گھریلو نسخے اپنا کر ان دانوں اور دھبوں کا علاج نہایت آسان ہے۔

• دودھ کا استعمال

دودھ داغ دھبے دور کرنے اور جلد کی رنگت ہلکی کرنے کے لئے بہت مفید ہے صبح کچے دودھ سے چہرے پر اچھی طرح مساج کرکے کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھولیں، بہت جلد چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

• آلو کا استعمال

کچے آلو کے اندر ایک انزائم موجود ہوتا ہے جس کا نام کیٹیچولیس ہے یہ چہرے کی جلد کے نیچے میلانن کی تیاری کے عمل کو روکتا ہےاس ہی میلانن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے درحقیقت چہرے پر داغ دھبے بنتے ہیں، آلو کے رس کو چہرے پر لگائیں اس سے چہرے پر داغ دھبے اور چھائيوں کے بننے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے۔

• لیموں کا استعمال

لیموں کے اندر بہترین اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے سبب ہونے والے جلد کے نقصان کو دور کر سکتی ہیں اس کی تیزابی خصوصیات کی وجہ سے یہ بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کر کے جلد کی قدرتی رنگت کو بھی نکھارتا ہے اور داغ دھبے، چھائيوں کو صاف کرتا ہے۔
ٹماٹر کے گودے میں لیموں کا رس ملا کر اس سے چہرے کا مساج کریں اور اسے لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔

• کھیرے کا استعمال

کھیرا جلد کے اوپر موجود مردہ خلیات کو ختم کر کے ان کی جگہ نئے خلیات کے بننے کا عمل تیز کرتا ہے یعنی یہ ڈیڈ اسکن سیلز کا خاتمہ کرتا ہے جس کی وجہ سے جلد کو ایک تازگی ملتی ہے اور داغ دھبے دور ہو کر جلد نرم و ملائم اور بے داغ ہو جاتی ہے، کھیرے کا رس نکال کر چہرے پر لگائیں اور اسے اپنی غذا میں بھی شامل کریں۔

Chehry Ke Dano Ka Ilaj

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ke Dano Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ke Dano Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   7189 Views   |   14 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بالغ لڑکے لڑکیوں کے چہرے کی دانے اور داغ دھبے کیسے ختم ہو سکتے ہیں؟ جانیئے وہ آزمودہ نسخے جو کر دیں سب کی مشکل آسان

بالغ لڑکے لڑکیوں کے چہرے کی دانے اور داغ دھبے کیسے ختم ہو سکتے ہیں؟ جانیئے وہ آزمودہ نسخے جو کر دیں سب کی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالغ لڑکے لڑکیوں کے چہرے کی دانے اور داغ دھبے کیسے ختم ہو سکتے ہیں؟ جانیئے وہ آزمودہ نسخے جو کر دیں سب کی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔