لوگ آپ کا استعمال کر کے چھوڑ دیتے ہیں، آپ کا مٹھی بند کرنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے جانیں

یوں تو کسی انسان کی عادات و اطوار جاننے کے کچھ سادہ اصول ہیں۔ جیسے کہ ان کے کھانے پینے کا ڈھنگ بتاتا ہے کہ وہ کتنے مہذب ہیں یا انکی بول چال کا طریقہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کس قدر زبان پر قابو رکھنے والے ہیں۔ لیکن سائنسی ترقی کے ساتھ اب لوگوں کو جاننے کے لیے مختلف پرسنلیٹی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جن سے یہ باآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ کیسی طبعیت کے حامل ہیں اور کس طرح کے حالات میں انکا رد متوقع رد عمل کیا ہوسکتا ہے۔

پرسنیلیٹی ٹیسٹ کون بناتا ہے؟

یہ ٹیسٹ ماہر نفسیات کی جانب سے مرتب کیے جاتے ہیں جو کہ انسانی رویوں کو سمجھنے کے لیے کافی حد تک مفید بھی ثابت ہوئے ہیں۔

مٹھی بند کرنے کا طریقہ کیا ظاہر کرتا ہے؟

عام طور پر ہم اپنی مٹھی کسی کو مکا مارنے کے لیے بند کرتے ہیں یا پھر لاشعوری طور پر انگڑائی لیتے ہوئے- لیکن ماہر نفسیات کے مطابق آپ اپنی مٹھی کس طریقے سے بند کرتے ہیں، یہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے۔ تو ٹیسٹ شروع کرنے سے پہلے ایک لمبی سانس لیں اور مٹھی بند کریں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آپ کا تعلق ان تین گروہوں میں سے کس سے ہے۔

مٹھی بند کرنے کا پہلا طریقہ

اگر مٹھی بند کرنے پر آپ کا انگوٹھا باقی انگلیوں کے اوپر اور باہر کی طرف ہے تو آپ کا تعلق پہلے گروہ سے ہے۔ اس گروہ والے افراد مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں چاہے ان کے اندر کا موسم خوشگوار نہ بھی ہو۔ یہ لوگ با مقصد زندگی گزارنے پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے بنائے گئے اصولوں پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کرتے۔ ایسے لوگ قائدانہ صلاحیت کے مالک بھی ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ہمہ وقت دوسروں کی رہنمائی کے لیے پیش پیش بھی نظر آتے ہیں۔ رشتوں کے اعتبار سے بھی ان کا کردار نمایاں ہوتا ہے۔

مٹھی بند کرنے کا دوسرا طریقہ

اگر مٹھی بند کرنے پر آپ کا انگوٹھا باقی انگلیوں کے اوپر آجائے تو آپ کا تعلق دوسرے گروہ سے ہے۔ اس گروپ کے افراد ایماندار، خود پر یقین رکھنے والے اور ملنسار ہوتے ہیں۔ بعض مرتبہ یہ لوگ گھر اور دفتر دونوں جگہ اپنی ایمانداری کے سبب مشکل میں پھنس جاتے ہیں لیکن یہی انکی شخصیت کا خاصہ ہے۔

مٹھی بند کرنے کا تیسرا طریقہ

اگر آپ مٹھی بند کرتے ہوئے اپنے انگوٹھے کو انگلیوں سے ڈھانپ لیتے ہیں تو آپ کا تعلق اس تیسرے گروہ سے ہے۔ باقی دو گروہوں کے مقابلے میں یہ افراد شرمیلے ہوتے ہیں لیکن انکی مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کمال کی ہوتی ہے۔ اپنے جذبات و احساسات کو اپنی ذات تک محدود رکھتے ہیں ساتھ ہی حساس طبعیت کے مالک بھی ہوتے ہیں۔ اس گروہ سے تعلق رکھنے والوں کے دوست اگرچہ کم ہوں لیکن یہ وفادار لوگوں کو ہی چنتے ہیں۔

کیا یہ نتائج سو فیصد درست ہیں؟

ماہر نفسیات کے مطابق اسطرح کے پرسنیلیٹی ٹیسٹ پر سو فیصد یقین کرنا ممکن نہیں کیونکہ بہرحال ہر انسان اپنے اندر کچھ الگ خصوصیات رکھتا ہے۔ مگر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اسطرح سے انسانوں کو جاننے کا ایک نیا رخ ضرور سمجھنے کو ملتا ہے۔

Muthi Band Karne Ka Andaz

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Muthi Band Karne Ka Andaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Muthi Band Karne Ka Andaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   1822 Views   |   09 Apr 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لوگ آپ کا استعمال کر کے چھوڑ دیتے ہیں، آپ کا مٹھی بند کرنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے جانیں

لوگ آپ کا استعمال کر کے چھوڑ دیتے ہیں، آپ کا مٹھی بند کرنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ آپ کا استعمال کر کے چھوڑ دیتے ہیں، آپ کا مٹھی بند کرنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔