سرکہ کے فوائد سے کون واقف نہیں یہ صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے اور آج بھی کئی کھانوں کے مصالحے میں شامل ہو کر اس کے مزے کو دو بالا کر دیتا ہے ۔ سرکہ کا استعمال نہ صرف کھانوں میں ہوتا ہے بلکہ آج ہم سرکہ کئی اور استعمال بتائیں گے جن سے آپ ناواقف ہیں ۔
کھانا محفوظ کرنے والے ڈبوں سے بُو کو ختم کرنا
ان میں اکثر کھانوں کی مہک بس جاتی ہیں اسے ختم کرنے کے لئے ایک پیپر نیپکین کو سرکہ میں ڈبوکررات بھر کے لئے رکھ دیں بُو ختم ہو جائی گی ۔
کھانے میں نمک کو کم کرتا ہے
اگر کبھی کھانے میں نمک زیادہ ہوجائے تو اس میں تھوڑا سا سرکہ ڈال دیں کھانے میں سرکہ کا ذائقہ بھی محسوس نہیں ہوگا اوریہ نمک کو بھی کم کر دے گا ۔
بوتل کے پیندے میں جمی ہوئی کیچپ کو بآسانی نکالیں
بوتل میں سرکہ کی کچھ مقدار ڈال کر ہلائیں تمام کیچپ نکل آئی گی ۔
مچھلی کی بو کو ختم کریں
مچھلی کو فرائی کرتے یا ابالتے وقت ایک کھانے کا چمچ سرکہ شامل کر دیں ،یہ نہ صرف مچھلی کی بُو کو ختم کرے گا بلکہ گوشت بھی نرم ہوجائے گا ۔ اور اگر آپ مچھلی کی رنگت سفید رکھنا چاہتے ہیں تو پانی میں دو چمچ سرکہ شامل کریں اور مچھلی کو اس میں بیس منٹ رکھیں رنگت سفید رہے گی ۔
بند گوبھی کی مہک کو ختم کریں
بند گوبھی پکاتے وقت پانی میں تھوڑا سا سرکہ شامل کرنے سے بُو ختم ہو جاتی ہیں ۔