یہ میری سگی بیٹیوں کی طرح ہے، معذور ہے تو کیا ہوا۔۔ ذہنی معذور بچوں کاخیال رکھنے والا نیک سیرت انسان جس نے اپنی ساری زندگی اس کام میں وقف کردی

بے سہارا و معذور افراد دنیا میں اکیلے نہیں ہوتے بلکہ ان کے ساتھ خدا ہوتا ہے جو ان کی مدد کرنے کے لیے ایسے نیک سیرت بندوں کا انتخاب کرتا ہے جو ان کی دیکھ بھال کا ذمہ داری خوشی خوشی لیتے ہیں۔

ایسے نیک بندے کا ذکر اور اس کی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے ایک سے زائد ذہنی بیمار بچوں کی 30 سال سے ذمہ داری اپنے سر لی ہوئی ہے اور ان کی دیکھ بھال بخوبی کر رہے ہیں۔

یہ کہانی برائٹ سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ یتیم خانوں میں 80 لاکھ بچے اس وقت رہ رہے ہیں،ان میں سے اکثر کے والدین میں کم از کم ایک زندہ ہیں مگر وہ اپنی اولاد کی ذمہ داری خود نہیں لینا چاہتے۔

یہی وجہ ہے کہ محمد بزیک جیسے انسان دوست اس دنیا میں موجود ہیں جو ان بچوں کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔

70 کی دہائی میں محمد بزیک انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے لیبیا سے امریکہ چلے گئے۔ بعد میں وہ 1997 میں شہری بن گئے اور اپنی مرحومہ بیوی سے شادی کی۔

1995 سے، وہ کئی ضرورت مند بچوں کے رضاعی باپ ہیں۔ محمد بزیک کہتے ہیں کہ اُـن کا مقصد خطرناک بیماریوں میں مبتلا بچوں کی مدد کرنا ہے،خاص طور پر وہ بچے جنہیں اکثراسپتالوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے یا ریاست ان کے اہل خانہ سے لے جاتی ہے۔

اس دوران اس نے 80 سے زیادہ بچوں کی دیکھ بھال کی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنا اس کا فرض ہے۔ محمد بزیک نے ان بچوں کو پیارا گھر بھی دیا ہے اور ان کے آخری دنوں کو ہر ممکن حد تک خوش رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

بزیک کا بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے جنہیں ہماری ضرورت ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کونسی قوم یا مذہب اور کس ملک سے اس کا تعلق ہے۔

بیزیک کو بہت سی مشکلات اور چیلنجز سے گزرنا پڑا تھا، خاص طور پر اس وقت جب ان کی اہلیہ انتقال کر گئیں تھیں جو اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ذہنی معذور بچوں کا خیال رکھتی تھیں۔ کئی دہائیوں تک بزیک نے اپنے ایمان کی وجہ سے اپنے کردار کی مضبوطی کو برقرار رکھا۔

محمد بزیک کی گود میں موجود اس بچی کا نام سمانتھا ہے جو پیدائشی طور پر ذہنی معذور پیدا ہوئی اور وہ اپنی باقی زندگی اسپتال میں گزارنے والی تھی۔

لیکن بیزیک نے اس کا سرپرست بننے کا فیصلہ کیا۔ بزیک سمانتھا کے لیے سالگرہ کا اہتمام کرتے ہیں اسے باہر کھانا کھلانے لے جاتے ہیں اور سگے باپ سے بڑھ کر اس کا خیال رکھتے ہیں۔

Meri Saggi Betiyon Ki Tarah Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Meri Saggi Betiyon Ki Tarah Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meri Saggi Betiyon Ki Tarah Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By   |   In News  |   0 Comments   |   2656 Views   |   03 Jan 2023
About the Author:

is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ میری سگی بیٹیوں کی طرح ہے، معذور ہے تو کیا ہوا۔۔ ذہنی معذور بچوں کاخیال رکھنے والا نیک سیرت انسان جس نے اپنی ساری زندگی اس کام میں وقف کردی

یہ میری سگی بیٹیوں کی طرح ہے، معذور ہے تو کیا ہوا۔۔ ذہنی معذور بچوں کاخیال رکھنے والا نیک سیرت انسان جس نے اپنی ساری زندگی اس کام میں وقف کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ میری سگی بیٹیوں کی طرح ہے، معذور ہے تو کیا ہوا۔۔ ذہنی معذور بچوں کاخیال رکھنے والا نیک سیرت انسان جس نے اپنی ساری زندگی اس کام میں وقف کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔