آپ اپنے وزن، معدے کے مسائل اور نظامِ ہاضمہ کی بہتری کے لئے بہترین ڈیٹاکس ڈرنکس کی تلاش میں ہیں؟ تو پھر سمجھیں کہ آج آپ کی یہ تلاش مکمل ہو گئی، کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ چند ایسی ڈیٹاکس ڈرنکس بنانے کے طریقے جو کر دیں گے آپ کے یہ تمام مسائل حل آسانی سے۔
وزن کم کرنا ہو یا نہیں مگر ڈیٹاکس ہماری جلد سے لے کر معدے اور بالوں تک کے مسائل کے لئے بے حد مفید ہوتے ہیں کیونکہ اس میں پانی، قدرتی ہربز، اور ساتھ ہی پھل یا کوئی خاص سبزی شامل ہوتی ہیں، جو اس کو آپ کی جلد اور جسم کے کئی مسائل کے لئے اور زہریلے مادوں کا زائل کرنے کے لئے بے حد مفید ہے۔
تو چلیں پھر چند ڈیٹاکس بنانے کے طریقے جان لیں تاکہ آپ بھی گھر میں موجود چیزوں کا استعمال کر کے یہ بنا سکیں اور ان کا روزانہ استعمال کر سکیں۔
مختلف ڈیٹاکس ڈرنک بنانے کی تراکیب
• ہلدی ڈیٹاکس
• اجزاء
½ چائے کا چمچ ہلدی
½ چائے کا چمچ کٹی ہوئی ادرک
¼ چائے کا چمچ کالی مرچ
ایک چائے کا چمچ شہد
پانی 2 کپ
• ترکیب
ایک پتیلی میں پانی لیں اور اسے اُبال لیں اس میں ہلدی، ادرک، کالی مرچ، شہد ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور گرما گرم پینا چاہیں تو چھان کر پی لیں یا ٹھنڈا کر کے بھی پیا جا سکتا ہے۔
• شہد لیموں اور ادرک کا ڈیٹاکس
• اجزاء
پانی 3 کپ
ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی ادرک
ایک چائے کا چمچ پتی
ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس
ایک چائے کا چمچ شہد
• ترکیب
سب سے پہلے ایک پین میں پانی لیں اور اس میں ادرک ڈال کر اُبالیں پھر اس میں پتی، اور شہد ڈال کر پکائیں اور آخر میں اس کو چھان کر نکال لیں اوپر سے لیموں کا رس شامل کر کے پی لیں، یہ میٹابولزم تیز کرے گی، معدے کے مسائل کو دور کرے گی، نظامِ ہاضمہ بہتر کرے گی۔
• لیموں اور کھیرے کا ڈیٹاکس
• اجزاء
ایک لیموں کے سلائس چھلکے سمیت
آدھے کھیرے کے سلائس چھلکے سمیت
6 سے 8 عدد پودینے کی پتیاں
پانی ایک لیٹر
• ترکیب
ایک لیٹر پانی میں لیموں کے سلائس، کھیرے کے سلائس اور پودینے کی پتیاں ڈال کر اس پانی کو فریج میں رکھ دیں اب پورا دن یہ پانی پیئیں اور جب یہ آدھا ہوتا جائے تو اس میں مزید پانی شامل کرتے جائیں اس سے بہتر کوئی ڈیٹاکس نہیں ہو سکتا۔
• لیموں پودینے اور کوکونٹ واٹر والا ڈیٹاکس
• اجزاء
ایک عدد ناریل کا پانی
ایک چائے کا چمچ شہد
چند پودینے کی پتیاں
ایک عدد لیموں
• ترکیب
ایک بوتل میں ناریل کا پانی ڈالیں، اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور پودینے کی پتیاں ڈال کر لیموں کے سلائس ڈالیں، پانی شامل کریں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں، اب
پورا دن یہ پانی پی لیں اس سے جلد بہتر ہوگی معدے کے تمام مسائل حل ہوں گے۔
• لیموں ڈیٹاکس
• اجزاء
پانچ عدد لیموں
پودینہ آدھی گڈی
½ کپ شہد
برف حسبِ ضرورت
پانی حسبِ ضرورت
• ترکیب
تمام اجزاء کو گرینڈ کر لیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا جتنی مرتبہ ہو سکیں پی لیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Ke Masail Hal Karne Wali Jadui Drinks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Ke Masail Hal Karne Wali Jadui Drinks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.