کیا شوگر کے مریض چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کرسکتے ہیں؟

ذیابیطس کے شکار افراد میں اکثر کچھ میٹھا کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور اس کی شدت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔
تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے چینی زہر تصور کی جاسکتی ہے تو اس کے متبادل کے طور پر گڑ کو بھی ایک اچھا آپشن سمجھا جاتا ہے۔
یقیناً گڑ صحت کو متعدد فوائد پہنچاتا ہے مگر کیا یہ واقعی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے صحت بخش انتخاب ہے؟

کیا یہ چینی کے مقابلے میں فائدہ مند ہے؟

گڑ مٹھاس کی ایک روایسی قسم ہے جو کہ گنے کے رس کو ابال کر تیار کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹھوس حالت میں یہ چینی کے مقابلے میں کم ریفائن ہوتا ہے جبکہ اس میں پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیئم سمیت متعدد اہم اجزاءبھی موجود ہوتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد گڑ کھا سکتے ہیں۔ اس کا بھورا رنگ ہوسکتا ہے کہ صحت بخش لگتا ہے مگر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ کوئی اچھا انتخاب نہیں۔

اس میں شوگر ہوتی ہے

جی ہاں واقعی اس میں بہت زیادہ مٹھاس ہوتی ہے، گڑ یقیناً غذائیت سے بھرپور میٹھی سوغات ہے مگر اس میٹھے متبادل کے اندر 65 سے 85 فیصد تک سکروز ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موزوں نہیں۔

بلڈ شوگر لیول بڑھانے کا باعث

گڑ کھانے سے جسم کے اندر گلوکوز کی سطح پر ویسے ہی اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے چینی کھانے سے۔ بیشتر افراد کا خیال ہے کہ چینی کو گڑ سے بدل دینے سے انہیں بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے مگر ایسا ہوتا ہے۔

Cheeni Ki Jaga Gurr Ka Istemal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cheeni Ki Jaga Gurr Ka Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cheeni Ki Jaga Gurr Ka Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   22923 Views   |   29 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا شوگر کے مریض چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کرسکتے ہیں؟

کیا شوگر کے مریض چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کرسکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا شوگر کے مریض چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کرسکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔