آم کھانے سے آپ کو کون سے 11 حیران کن فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟

آم کھانا کسے ناپسند ہوتا ہے۔ دنیا میں بہت کم ایسے لوگ ہوں گے جن کو آم پسند نہیں۔ کسی بیماری کی وجہ سے کوئی یہ پھل کھانا چھوڑ دے تو علیحدہ بات ہے لیکن اس کا ذائقہ، اس کی خوشبو سب کو دیوانہ بنا دیتی ہے۔ دنیا میں اس کی سینکڑوں اقسام موجود ہیں۔ آم میں ذائقے اور خوشبو کے علاوہ بھی بہت سے طبی فوائد موجود ہیں۔ جن کے بارے میں اکثر لوگ آگاہی نہیں رکھتے ، جواب ہم آپ کو یہاں بتانے جا رہے ہیں۔ اس کے کھانے سے ہم کن بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ، آئیے اس کو جانتے ہیں۔

1۔ کینسر سے بچاؤ

کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہونے والے افراد کے لئے زندگی اور صحت کتنی قیمتی شے بن جاتی ہے ان سے بہتر یہ کوئی نہیں جان سکتا۔ کینسر کا علاج مہنگا ترین علاج ہے جس کو ہر کوئی برداشت نہیں کر سکتا ، کتنے لوگ تو صرف اس علاج کا خرچہ برداشت نہ کرپانے کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ آم ،قدرت کا وہ تحفہ ہے جو اس مرض کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے۔ آموں میں کوئرسیٹن، آئیسوکوئرسیٹرن، اسٹرگلن، فیسٹن، گالک اسیڈ اور میتھائل گلٹ جیسے کمیکل پائے جاتے ہیں۔ کچھ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ آم کچھ اقسام کے کینسرز سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی ماہرین کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں اور خون کے کینسر کے خطرے کوکم کرتا ہے۔ جبکہ گلے کے غدود کے کینسر کے خلاف بھی موثر کردار ادا کرتا ہے۔ لیبارٹری اور تحقیقی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ آم میں موجود پولی فینولزکینسر زدہ خلیات کی نشوونما کو روکنے یا ختم کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

2۔ وزن بڑھانے میں موثر

آم کمزوری کا شکار افراد کے لئے بے انتہا مفید ہے۔ کیونکہ یہ وزن تیزی سے بڑھاتا ہے ، دیگروزن بڑھانے والی چیزوں کی بہ نسبت یہ وزن بڑھانے کا آسان حل ہے۔ 150 گرام آم میں 86 کیلوریز پائی جاتی ہیں جو آسانی سے جسم میں جذب ہو جاتی ہیں۔ اس لئے لاغر اور دبلے افراد تو اسے بے فکر ہو کر کھا سکتے ہیں۔

3۔ نظامِ انہظام کے لئے مفید

اس میں موجود فائبر نظامِ انہظام کو تیز کرنےمیں اہم کردارادا کرتا ہے۔ خوراک کو ہضم کرتا ہے، اس کے ریشے آنتوں کی صفائی اور ورم کو دور کرتے ہیں۔

4۔ خوبصورت جلد اور بالوں کے لئے

آم چہرے کی خوبصورتی اور جلد کی حفاظت کے لئے بھی بہترین ہے۔ یہ اندرونی اور بیرونی دونوں طرح سے کام کرتا ہے۔ آم کا گودا چہرے پر لگانے سے نہ صرف چہرے کی نمی برقرار رہتی ہے بلکہ رنگ بھی گورا،اور داغ دھبے صاف ہوتے ہیں۔اسمیں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے، وٹامن سی ایک پروٹین کولیجن کو بنانے کے لیے ضروری ہے جو جلد اور بالوں کو ان کی ساخت فراہم کرتا ہے اور سیبم نامی اس سیال کو بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے جو آپ کی کھوپڑی کو نمی فراہم کرکے بالوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

5۔ دماغی صلاحیتوں کے لئے

آم دماغی نشونما کو بڑھانے میں انتہائی مفید ہے، اس میں موجود گلوٹامائن یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور حاضر دماغی اور یاداشت کے لیے مفید اور ضروری امائنو ایسڈ ہے آم میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز موجود ہیں جو دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

6۔ مدافعتی نظام کے لئے

آم ہمارے جسمانی مدافعتی نظام کو بڑھانے میں اس کو بوسٹ کرنے کے لئے ایک بہترین پھل ہے۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین کی بڑی مقدار انسان کی قوتِ مدافعت کو مضبوط اور تندرست رکھتی ہے۔/p>

7۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے

آم میں بڑی مقدار میں مٹھاس پائی جاتی ہے۔ اس لئے یہ کہا جاتا تھا کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خطرناک ہے۔ لیکن اب کچھ نئی تحقیق یہ بھی کہتی ہیں کہ آم کم گلیسیمک انڈیکس (60-41) والا پھل ہے تو آم تھوڑا زیادہ بھی کھا لینے سے شوگر لیول نہیں بڑھے گا۔

8۔ خون کی کمی کا علاج

آم میں آئرن بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے خون کی کمی یا اینیمیا کا شکار افراد کے لئے یہ بہترین دوا ہے، اس کو کھانے سے خون میں سرخ خلیات کی مقدار تیزی سے بڑھتی ہے۔

9۔ ہڈیوں کو مضبوط بنائے

اس میں کیلشئیم کی اچھی مقدار شامل ہوتی ہے اسی لئے یہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین ہے۔ اس کو اگر دودھ کے ساتھ ملا کر کھایا یا پیا جائے تو یہ خون کی مقدار بھی بڑھاتا ہے اور ہڈیاں بھی مضبوط کرتا ہے۔

10۔ کولیسٹرول گھٹائے

آم میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ مینگیفرین بھی موجود ہے جو کہ دل کے خلیات کو ورم، تناؤ اور خلیات کو مردہ ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ کولیسٹرول، ٹرائی گلسرائیڈز کی سطح میں کمی لاکرفیٹی ایسڈز کی سطح میں توازن پیدا کرتا ہے۔

11۔ بینائی کے لئے مفید

آم میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کی کافی مقدار موجود ہے جو کہ آنکھوں کی بینائی، دھندلے پن اور رات میں دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

Aam Khane Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aam Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aam Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2615 Views   |   03 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آم کھانے سے آپ کو کون سے 11 حیران کن فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟

آم کھانے سے آپ کو کون سے 11 حیران کن فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آم کھانے سے آپ کو کون سے 11 حیران کن فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔